Daily Roshni News

آئی اے جی ایس نے اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی اموات کو نسل کُشی قرار دیدیا

نسل کُشی پر تحقیق کرنے والی عالمی تنظیم انٹرنیشنل جینوسائیڈ اسکالرز ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی اموات کو نسل کُشی قرار دے دیا۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر سفاکانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید17 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 6 امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔

بمباری سے غزہ میں ہونے والی تباہی پر خوش ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

 جس کے بعد اب   عالمی تنظیم انٹرنیشنل جینوسائیڈ اسکالرز ایسوسی ایشن  کی جانب  سے اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی اموات کو نسل کُشی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم  نے بھی  رواں ماہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 بیلجیم نے اعلان کیا ہے کہ  اس ماہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکیا جائے گا ساتھ ہی   اسرائیل پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

بیلجیئم نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیرقانونی بستیوں کی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی ہے۔

Loading