Daily Roshni News

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش، جاپان، آسٹریلیا اور برطانیہ کا اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملہ، تازہ ترین صورتحال

  • اگر بچوں کا قاتل نیتن یاہو زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

  •  مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے فارمولا ون کی 2 ریس منسوخ

  •  امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران کی 43 ہزار عمارتیں تباہ

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملہ، تازہ ترین صورتحال

  • 16 March 2026 | 10:09 AM

    ایران شہر اصفہان پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید

  • 16 March 2026 | 09:56 AM

    سعودی عرب اور یو اے ای نے ایرانی حملوں کو عرب خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

  • 16 March 2026 | 09:44 AM

    ٹرمپ کہتے ہیں ایرانی بحریہ تباہ کردی، ایسا ہے تو ہمت کریں تو امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیج دیں: ترجمان پاسداران انقلاب

  • 16 March 2026 | 08:55 AM

    برطانیہ کا بھی آبنائے ہرمز کیلئے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکار

  • 16 March 2026 | 07:08 AM

    امریکا کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئےکثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ

  • 16 March 2026 | 06:22 AM

    ایپسٹین نیٹ ورک کی باقیات نائن الیون جیسا واقعہ کر کے الزام ایران پر ڈالنے کی سازش کر رہی ہیں: علی لاریجانی

  • 16 March 2026 | 06:15 AM

    ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا ایران بات چیت کیلئے تیار ہے، ٹرمپ

  • 16 March 2026 | 05:33 AM

    دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے آگ لگ گئی

  • 16 March 2026 | 04:20 AM

    بغداد ائیرپورٹ کمپلیکس پر میزائل اور ڈرون حملہ

  • 16 March 2026 | 04:03 AM

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق

  • Monday Mar 16 2026 | 10:09 AM

    ایران شہر اصفہان پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید

    ویب ڈیسک

    امریکی اور ایرانی طیاروں نے ایرانی شہر اصفہان اور شیراز کو میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی میزائلوں حملوں سے ایران کے خلائی ریسرچ مرکز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب 28 فروری سے اب تک ایران پر ہونے والے حملوں سے شہدا کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 09:56 AM

    سعودی عرب اور یو اے ای نے ایرانی حملوں کو عرب خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

    ویب ڈیسک

    اماراتی صدر محمد بن زاید آلنہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ایرانی حملوں کو عرب خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوجی کشیدگی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 09:44 AM

    ٹرمپ کہتے ہیں ایرانی بحریہ تباہ کردی، ایسا ہے تو ہمت کریں تو امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیج دیں: ترجمان پاسداران انقلاب

    ویب ڈیسک

     ترجمان پاسداران جنرل علی محمد نے کہا کہ ابھی تک ایران وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو اس نے دس سال پہلے تیار کیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایران نے وہ میزائل استعمال نہیں کیے جو اس نے جون 2025 کے بعد تیار کیے تھے۔

    پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا تھا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ تباہ کر دی ہے اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہمت کریں اور خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 08:55 AM

    برطانیہ کا بھی آبنائے ہرمز کیلئے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکار

    ویب ڈیسک

    برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ نے بھی  آبنائے ہرمز کے لیے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کردیا اور برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے ٹرمپ کو نا کردی ہے۔

    برطانوی اخبار کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر نےآبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل مستردکی اور کہا کہ برطانیہ اس کے لیے تیار نہیں  ہے۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 07:08 AM

    امریکا کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئےکثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ

    ویب ڈیسک

    ٹرمپ انتظامیہ نے آبنائے  ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے کثیر ملکی اتحاد کا منصوبہ بنالیا۔

    امریکی اخبار کے مطابق ‏ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں اس منصوبے کا اعلان متوقع ہے۔

     رپورٹ کے مطابق کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی دینے کے لیے اتحاد بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 06:22 AM

    ایپسٹین نیٹ ورک کی باقیات نائن الیون جیسا واقعہ کر کے الزام ایران پر ڈالنے کی سازش کر رہی ہیں: علی لاریجانی

    ویب ڈیسک
    فوٹو: فائل 

    ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ سُنا ہے ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانےکی سازش تیارکی ہے۔

    علی لاریجانی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران بنیادی طور پر ایسےدہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے ،ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

    دوسری جانب ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کیا ہے۔

    ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کے لیے شاہد ڈرون کی کاپی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 06:15 AM

    ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا ایران بات چیت کیلئے تیار ہے، ٹرمپ

    ویب ڈیسک
    فوٹو: فائل 

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ‏ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیارہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق7 ممالک سے بات چیت‏ کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ‏ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    بر طا نوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔

    اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 05:33 AM

    دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے آگ لگ گئی

    ویب ڈیسک
    فوٹو: اسکرین گریب

    دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا‏ گیا ،واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی اقدام کے طور پر دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عارضی طور پر پروازوں کو معطل کر دیا ہے ۔

    مسافروں کو متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 04:20 AM

    بغداد ائیرپورٹ کمپلیکس پر میزائل اور ڈرون حملہ

    ویب ڈیسک
     اس سے قبل ہونے والے ایک ایسے ہی حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے—فوٹو: اسکرین گریب

    عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کمپلیکس کو راکٹ اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک لاجسٹک سپورٹ کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

    اسی علاقے کو 5  راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل ہونے والے ایک ایسے ہی حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

     

  • Monday Mar 16 2026 | 04:03 AM

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق

    ویب ڈیسک

    لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے ضلع جزین میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

    ایجنسی نے بتایا کہ یہ حملہ ضلع جزین کے علاقے قطرانی میں کیا گیا، جہاں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ متعدد افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے۔

    رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Loading