آرٹی فیشیل انٹیلیجنس ڈویلپر کیسے بنیں؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ اے آئی (Artificial Intelligence) ڈویلپر بننا چاہتے ہیں اور آپ ٹیکنالوجی میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور ذہن میں تخلیقی حل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تو اے آئی کی دنیا آپ کے لیے بہترین ہے۔
اسکے لیے اگر یونیورسٹی ڈگری کی بات کریں تو سب سے پہلے، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی ، اے آئی یا متعلقہ شعبے میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنی چاہیے۔ اس کے لیے آپ کو پروگرامنگ زبانوں جن میں Python، Java، اور C++ شامل ہیں سیکھنی ہوگی، کیونکہ یہ زبانیں اے آئی اور مشین لرننگ کے ماڈلز بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔
چونکہ آرٹی فیشیل انٹیلیجنس کے بنیادی ستون مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس ہیں۔ تو آپکو ان دونوں شعبوں کی گہرائی میں بھی جانا ہوگا ۔ مشین لرننگ الگوردمز، نیورل نیٹ ورکس، ڈیپ لرننگ، اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ (NLP) جیسے اہم تصورات کو سمجھنا ضروری ہے۔
اپنے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے آپ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے فری کورسسز کر سکتے ہیں اور اگر جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار بتا چکی ہوں کہ Coursera، edX، Udemy سے اے آئی اور مشین لرننگ کے کورسز کر سکتے ہیں۔ یہ کورسز آپ کو ٹولز، تکنیکیں اور جدید ترین تصورات سکھائیں گے۔ البتہ اگر آپ کو یہ میڈیم مشکل یا پیچیدہ لگتے ہیں تو آپ پیڈ کورسسز کرسکتے ہیں جن میں آپکو باقاعدہ مینٹور شپ ملتی ہو۔
یہ تو تھا اے آئی ڈویلپر بننے کا ایک مختصر روڈ میپ لیکن
کامیاب اے آئی ڈویلپر بننے کے لیے عملی تجربہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ آپ مختلف پروجیکٹس پر کام کریں جیسا کہ چہرے کی شناخت، خود کار نظام، یا ڈیٹا کا تجزیہ کے پروجیکٹس، تاکہ آپ کے پورٹ فولیو میں قابل ذکر کام شامل ہو۔
اور اپنے پروجیکٹس میں مختلف ڈیٹا سیٹس اور الگوردمز کا استعمال کریں تاکہ آپ کی مہارت میں نکھار آئے۔
اسکے لیے بہترین پلیٹ فارم Kaggle ہے جس میں آپ مختلف چیلنجز میں حصہ لے سکتے ہیں اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں جیتنے پر ان مقابلوں میں ڈالرز میں انعامی رقوم بھی ملتی ہیں۔
لہٰذا اگر آپ
اے آئی ڈویلپر بننے کے خواہاں ہیں تو آپ کو ٹولز اور فریم ورک کا علم ہونا چاہیے۔ وہ ٹولز جن سے آپ کو مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ ماڈلز بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ٹولز کونسے ہوتے ہیں ، کہاں ہوتے ہیں، انکا استعمال کیسے کرتے ہیں تو اسکے لیے آپکو پروگرامنگ زبانیں سیکھنا ہونگی جن میں سب سے آسان زبان پائتھون پروگرامنگ زبان ہے۔
اسکے علاؤہ اے آئی کے شعبے میں ماہرین سے سیکھنے کے لیے، آپ کو کمیونٹیز میں شامل ہونا چاہیے، مثلاً GitHub، Stack Overflow، یا LinkedIn گروپ جہاں آپ سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنے علم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
چونکہ اے آئی ایک تیزی سے بدلتا ہوا میدان ہے، لہذا اس میں کامیابی کے لیے مسلسل نئے ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں سیکھنا ضروری ہے۔
اے آئی ڈویلپر بننے کے لیے آپ کو مضبوط تعلیمی پس منظر، مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس کی مہارت، عملی تجربہ، اور جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ، آپ کو مسلسل سیکھنے کی عادت ڈالنی ہوگی تاکہ اس تیزی سے بدلتے ہوئے میدان میں کامیاب ہو سکیں۔
آپ کسی ایسے ادارے سے اے آئی میں قدم رکھنے کے خواہاں ہیں جہاں آپ کو مینٹورشپ ملے، حقیقی پراجیکٹس پہ کام کرنے کا موقع ملے۔ انٹرنیشنل ایکسپوژر اور انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ملے تو یہ موقع آپ کو MetaLearn
کے پلیٹ فارم سے ملے گا۔ آپ اپنے اس سفر کو بالکل بنیاد سے شروع کرسکتے ہیں۔ اور اے آئی کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والی پروگرامنگ لینگیوج پائتھن کے بیسک کورس میں ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔ اس کورس میں بڑے تو شامل ہو ہی سکتے ہیں لیکن آج کل کے بچے بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ دس سال سے بڑی عمر کے بچے بھی شریک ہو سکتے ہیں۔
انرولمنٹ کے لیے ادارے کے دئیے گئے آفیشیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
+923004861656
ڈاکٹر من تشاء چیمہ