Daily Roshni News

آسٹریا، سماجی رہنما طارق حسین نے اپنی رہائش گاہ پر جاوید عظیمی کے اعزاز میں پر تکلف کا عشائیے کا اہتمام کیا ۔۔۔

آسٹریا، سماجی رہنما طارق حسین نے اپنی رہائش گاہ پر

سنیئرصحافی اور تجزیہ نگار جاوید عظیمی کے اعزاز میں

 پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محمد جاوید عظیمی اپنے قریبی دوست عارف سعید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں۔ گزشتہ دنوں ویانا کے معروف سماجی رہنما طارق حسین نے اپنی رہائش گاہ پر سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار محمد جاوید عظیمی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ لذت کام و دہن کے بعد دونوں شخصیات نے گفتگو کے دوران مادی اور روحانی زندگی میں توازن برقرار رکھنے اور اپنی اخروی زندگی کو سنوارنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے اختتام پر جاوید عظیمی نے میزبان اور ان کے اہل خانہ کے لئے صحت والی طویل زندگی اور خیر وبرکت کے لئے پُر خلوص دعائیں کیں ۔

Loading