Daily Roshni News

آسٹریا، نگران مراقبہ ہال ہالینڈ جاوید عظیمی کے اعزا ز میں گرل پارٹی کا اہتمام کیا۔

آسٹریا، نگران مراقبہ ہال ہالینڈ جاوید عظیمی کے اعزا ز میں

گرل پارٹی، محمد آفتاب سیفی  کے محبوب دوست محمد عارف سعید نے

ویانا میں اپنی رہائش گاہ کے سبزہ زارپر اہتمام کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل آسٹریا۔۔۔نمائندہ خصوصی) میزبان اول محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت برائے آسٹریا کے دوران مہمان جاوید عظیمی  اور ان کی اہلیہ کے اعزا ز میں ویانا کے قدیم رہائشی اور میزبان اول کے محبوب دوست محمد عارف سعید نے اپنی رہائش گاہ کے سبزہ زار پر پرُ تکلف گرل پارٹی کا انتظام  وانصرام کیا۔ محمد آفتاب سیفی  عظیمی کے اہل خانہ ،محمد عارف سعید کے اہل خانہ  اور جاوید عظیمی کے اہل خانہ خوبصورت موسم ،گرل اور دیگر انواع واقسام کے پاکستانی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

قبل ازیں محمد عارف سعید نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر مہمانوں کا پر تپاک استقبال  کیا۔ بعدازاں تینوں فیملیز نے آپس میں نیک تمناؤں اور خواہشات کا تبادلہ بھی کیا۔ آخر میں جاوید عظیمی نے میزبان  اور ان کے اہل خانہ کا پرتکلف گرل پارٹی کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading