Daily Roshni News

آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔۔۔

آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔۔۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ محمد عامر صدیق)حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عید الاضحی اتوار کو آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ نمازِ عید اسٹریا کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی گی۔ علماء کرام نے عید کے خطبوں میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علمائ کرام کا کہنا تھا۔ کہ آللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم (ع) اور ان کے عظیم فرزند حضرت اسماعیل(ع) کی فرمانبرداری کو انتہائی پسند فرماتے ہوئے قربانی کی عظیم روایت بنا دی، قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے، اللہ تعالیٰ اپنے اطاعت گزار بندوں کی نیت دیکھتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اجر عطا فرماتا ہے، حضرت ابراہیم (ع) اور ان کے عظیم فرزند حضرت اسماعیل(ع) کی سیرت پاک کی پیروی میں ہی ہم سب کی نجات ہے۔مزید کہنا تھا کہ یتیموں، بیوائوں، بے کسوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے مہنگائی کی عالمی لہر کے اثرات کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود ضرورت مندوں اور سفید پوشوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا، جس میں یو این او سے وابستہ مسلم کمیونٹی اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام کےعلاوہ مختلف ممالک کی مسلم کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی خواتین،مرد اور بچوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ایک ساتھ نمازِ عیدالاضحی ادا کی۔مختلف مسلم کمیونٹی کی مساجد ترکی، بنگلادیشی، افغانی، مصری، مراکش اور پاکستانی کمیونٹی کی مساجد، مسجد البلال،نور اسلامک سینٹر،مسجد المدینہ، مسجد ابراہیم،منہاج سنٹر،ادارہ المصطفیٰ،دعوت اسلامی فیضانِ مدینہ میں نماز عید الاضحی کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔نماز عید کے خطبات کے بعد امت مسلمہ کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

Loading