Daily Roshni News

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی و پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی و پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق) دنیا بھر کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے اپیل پر ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی و پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں مختلف ممالک کے افراد جن میں ایرانی۔پاکستانی۔ ترکی۔ فلسطین کے علاوہ دیگر افراد جن میں مردوں اور خواتین نے بچوں سمیت مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ایران کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے اور امت مسلمہ کو متحد ہو کر دشمنوں کو جواب دینا ہوگا۔ ریلی کا مقصد ایرانی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور عالمی برادری کی توجہ امریکی و اسرائیلی مظالم کی جانب مبذول کرانا تھا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کاٹ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف  نعرے درج تھے مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ ریلی کے اختتام پر امت مسلمہ تمام شہداء اور ایران کی نئی قیادت کے لیے دعا کی گئی۔

Loading