آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل ائے۔14 اکتوبر بروز ہفتہ اسلامی عربی مذہبی جماعت اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں و تنظیموں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اسرائیل مردہ باد کے نعرے اور فلسطینی بھائی بہنوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پولیس کی سخت سیکیورٹی میں فلسطین مسلمانوں کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔جس میں شرکا نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی. پولیس نے شہر ویانا میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین (کولمبس پلاٹس) کے مقام پر جمع ہوئے اور فلسطین کے حق میں زوردار نعرے بازی کی۔ بہت بڑی تعداد میں خواتین بچے اور مردوں نے احتجاج میں شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل جو کہ ہمیشہ سے مسلمانوں پر ظلم کرتا ارہا ہے اب وقت اگیا ہے کہ ان کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ فلسطین کے حق میں ہے اور یہ ظلم کو ختم کرنا ہمارا فرض ہے۔ شرکا نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت رکوانے اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری وحشیانہ اقدام ہے، بمباری سے غزہ کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، نہتے عوام، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔