آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے خطیب مولانا سید فرحان علی نقوی کو دست مبارک سے عمامہ ملنے بانیان پر مبارکباد۔۔۔
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے خطیب مولانا سید فرحان علی نقوی کو آیت اللہ شیخ محمد باقر تحریری کے دست مبارک سے عمامہ ملنے بانیان اور انتظامیہ کی جانب سے مبارکبادیں اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مولانا سید فرحان علی نقوی کو عمامہ ملنے پر بانیان غالب حسین سید۔ محمد عباس بلطی۔ سید مظاہر حسین رضوی۔ سید افتخار حسین نقوی۔ اور سید غلام حسین نقوی سمیت انتظامیہ کے عہدیداران نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فرحان علی نقوی 13 برس قبل جامعہ المصطفی یونیورسٹی قم المقدسہ میں داخلہ لیا اور عربی ادبیات ،بلاغت ،منطق،اصول و فقہ میں مہارت حاصل کی بعد ازاں علم کلام اور فلسفہ میں سپیشلائزیشن کی قم المقدسہ میں رائج ہے کہ تعلیم و تعلم سے فارغ ہونے کے بعد قم کے مجتھدین کے ہاتھوں عمامہ گزاری کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں طلاب کو عمامہ پہنایا جاتا ہے۔