Daily Roshni News

آمد ِرسول ﷺ کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰﷺ کی تقریبات

آمد ِرسول ﷺ کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰﷺ کی تقریبات

منہاج القرآن دی ہیگ میں جاری و ساری ہیں۔

نیدرلیڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) آمد رسول ﷺ کی  خوشی میں ہالینڈ بھر کی مساجد اور اسلامی مراکز میں میلاد مصطفےٰ کی بابرکت تقریبات جاری ہیں۔ منہاج القرآن دی ہیگ میں بھی بارہ روزہ میلاد شریف کی محافل کا انعقاد جاری و ساری ہے۔مذکورہ تقریبات میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات روزانہ کی بنیاد پر شریک ہو کر رسول محتشم ﷺسے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یادرہے یہ محافل میلاد بروز بدھ ستائیس ستمبر تک جاری رہیں گی مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے  گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading