لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبانے ‘پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے’ کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔
بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے۔
یوں پاکستانی طلبا نے پاک بھارت مباحثہ دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
![]()
