Daily Roshni News

ابولہب کا عبرتناک انجام

ابولہب کا عبرتناک انجام

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ابولہب کا عبرتناک انجام)یہ نبی کریم ﷺ ﮐکا سگاچچا تھا اور آپ کابڑا دشمن تھا ابولہب آپﷺ سے بری عداوت رکھتا تھا جب نبی مکرمﷺ نےکوہ صفا پرچڑھ کرلوگوں کو جمع کیا اور انہیں توحید کی دعوت دی تو سب سے پہلے ابولہب نے کہاتھا:

تَبًّا لَكَ سَائِرَ الْيَوْمِ، أَلِهَذَا جَمَعْتَنَا ؟

توبرباد ہوجائے کیاتونے ہمیں یہ سنانے کے لئے جمع کیاتھا؟(نعوذباللہ من ذلک)اس پر خالق ارض وسماء نےاس کی تباہی وبربادی کااعلان فرماتے ہوئےپوری ایک سورت اس کی مذمت میں نازل فرمائی:

﴿ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ*مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ*سَيَصْلَى نَاراً ذَاتَ لَهَبٍ*وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ* فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ ﴾

 ابو لہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوں اور وہ (خود بھی) ہلاک ہو. نہ اس کا مال اس کے کسی کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا( یعنی رئیسانہ حیثیت اور اولاد)۔ جلد ہی وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔ اوراس کی بیوی ،جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی ( یعنی لوگوں کے درمیان آگ لگاتی پھرتی تھی) اس کی گردن میں کجھور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی (جسکے ذریعے جہنم میں گھسیٹی جائے گی۔)

(صحيح بخاري: 4770)

دنیا میں توابولہب کاحال یہ ہوا کہ اس کوزہریلی قسم کی ایک بیماری یاچھالہ (العدسہ) نکلاجوپورے جسم میں پھیل گیا ہرجگہ سے بدبودار پیپ بہنے لگی گوشت گل گل کرگرنے لگا ،اس کے بیٹوں نے اسے گھر سے باہرپھینک دیا اور اس نے تڑپتے تڑپتے جان دیدی اس کی لاش تین دن تک یونہی دھوپ میں گلتی سڑتی رہی اور لوگ اس کے تعفن اور بدبوسے تنگ آگئےاور اس کے بیٹوں کو لعنت ملامت کرنے لگے تو انہوں نے چند حبشی غلاموں سے گڑھا کھدوایا اورلکڑیوں سے اس کی لاش کو دور سے ہی دھکیل کر اس گڑھے میں پھینک دیا اور اوپر سے مٹی ڈال دی(اورآخرت کاعذاب تو اس سے کہیں بڑھ کر ہے)

(المستدرك للحاكم: ٥٤٠٣. طبراني كبير.  )

Loading