Daily Roshni News

’اب غزہ میں سیز فائر کا وقت آگیا ہے‘، کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی قبول کرلی

کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کرلی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس امریکی سیاسی جماعت  ڈیموکریٹ پارٹی سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سلسلے میں کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کر لی۔

ادھر نائب صدر کے لیے ٹم والز کو منتخب کر لیا گیا ہے جنہوں نے  2006 میں سیاست کا آغاز زیرک ری پبلکن رکن کانگریس کو دیہی حلقے میں ہرا کرکیا تھا۔

اس موقع پرکملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو واپس وائٹ ہاؤس بھیجنا خطرناک ہوگا، وہ جیتے تو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو آزاد کردیں گے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک نیشنل کنونش سے خطاب میں امریکی نائب صدر اور صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ اب غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے کے لیے ڈیل کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ انتہائی تباہ کن اور دل کو توڑ دینے والا ہے، میں اور صدر جوبائیڈن اس جنگ کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

Loading