Daily Roshni News

اب لاپتہ جانوروں کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا، لیکن کیسے؟

کراچی کی نجی جامعہ کے ہونہار طلبہ نے ایک ایسی انوکھی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس جسے جانوروں کی رجسٹریشن اور ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک سسٹم کی بدولت گمشدہ اور چوری ہوجانے والے جانوروں کی تلاش میں بھی آسانی ہوگی۔ اس ریسرچ کے تحت جانوروں کو چوری ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سوفٹ ویئر انجینئرز سید عمید احمد اور محمد حسان خان نے اپنے اس شاندار کارنامے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا اور اس کے فوائد بتائے

محمد حسان خان نبے بتایا کہ ہم نے جو ایپلی کیشن تیار کی ہے وہ بہت سادہ سی ہے اس میں ایک پروسس ویری فکیشن کا ہے اور دوسرا رجسٹرشن کا۔ جانور کی رجسٹریشن کیلئے اس کے مالک کو جانور کی نتھنی کی ایک تصویر بھیجنا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح ہر انسان کے انگوٹھے ڈیزائن علیحدہ ہوتا ہے اسی طرح گائے کے نتھنے پر بھی خاص ٹیکسچر ہوتا ہے۔ ہم اس کی تصویر کو رجسٹرڈ کرلیں گے اب جب وہ جانور کہیں فروخت ہورہا ہوگا جب خریدار اس کی تصویر کو ہماری ایپ سے ویری فائی کرے گا تو اس کے سامنے اصل مالک کی پوری تفصیلات آجائیں گی۔

Loading