Daily Roshni News

اداکارہ ریشم آج ہالینڈ پہنچ رہی ہیں۔۔۔

ہالینڈ، معروف پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ ریشم

آج بروز جمعرات 29 اگست 2024 

کو ہالینڈ پہنچ رہی ہیں۔۔۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی معروف ہر دلعزیز اداکارہ ریشم بروز جمعرات 29 اگست 2024 کو ہالینڈ پہنچ رہی ہیں ۔ ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ پر اداکارہ کا استقبال کیا جائے گا۔ شوکت خانم میموریل فاونڈیشن ہالینڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے معتبر ذرائع کے مطابق اداکارہ ریشم بروز جمعہ 30 اگست کو شوکت خانم میموریل  کراچی کے لئے چیرٹی پروگرام میں خصوصی شرکت فرمائیں گی ۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔

Loading