Daily Roshni News

اداکارہ شمیم آرا اور فلم ڈائریکٹر فرید احمد شادی کے موقع پر۔۔

اداکارہ شمیم آرا اور فلم ڈائریکٹر فرید احمد شادی کے موقع پر۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) فرید احمد جو شمیم آرا کے تیسرے شوہر تھے اور یہ شادی تین دن بعد ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

مزے کی بات کہ تصویر میں دلہن خوش اور

 دولہا گھبرائے لگ رہے ہیں مگر طلاق دلہن نے ہی لی

جی۔۔۔ اس شادی کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی تھی کہ کیونکر کی تھی ۔۔ اس شادی کے وقت اور دوسرے دن سے ھی طلاق کی مانگ کی خبروں نے خوب ھل چل مچا دی تھی۔

شمیم آرا صاحبہ کی اس شخص سے ناجانے کیا عداوت تھی کہ اس سے شادی بھی کر لی ( فرید احمد کی بھر پور کاوش اور  کوشش سے مجبور ھو کر) اور دوسرےدن ھی ویکلی نگار کے ایڈیٹر اور مالک الیاس رشیدی کو بلوا کر اس سے طلاق کا مطالبہ کر دیا تھا ، الیاس رشیدی صاحب وہ صاحب تھے جن کی سفارش سے شمیم آرا اور کئی دوسرے اداکاروں کو پہلی بار کام ملا تھا ، شمیم آرا کو بھی پہلی بار انہی کی سفارش سے فلم انڈسٹری میں کام ملا تھا وہ شمیم آرا کے محسن تھے انہوں نے شمیم آرا کو فرید احمد کی طرف سے بھر پور سفارش کی تھی کہ طلاق کا مطالبہ چھوڑ دے مگر شمیم آرا نے اپنے محسن کی بھی نا مانی اور وجہ طلاق یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ فرید احمد وظیفہ ازدواجیت کے اھل نہیں ھیں ۔ حالانکہ ان کی پہلی بیوی سے ان کا ایک بیٹا بھی تھا۔اور شائد تین بیٹیاں بھی۔ اور وہ اپنی بیوی کو شمیم آرا کے مطالبہ اور شرط شادی پر ،، طلاق،، دے کر فارغ کر آئے تھے۔ کہ دوسرے دن ھی یہ حادثہ پیش آ گیا۔۔ان کی پہلی بیوی آج کی مشہور ٹی وی آرٹسٹ ثمینہ احمد تھیں۔ جنہوں نے اب بڑھاپے میں ا کر دوسری شادی کی ھے۔

 خیر ، فرید احمد کو آخر طلاق دینی ھی پڑی ، اور پھر انہوں نے تیسری شادی اگفا کلر کے  پاکستان کے ڈسٹریبیوٹر اور بمبینو سینما کے اصل مالک اور آئنیہ فلم،، ندیم شبنم ،، والی کے پروڈیوسر شمشی صاحب سے شادی کی ان میں سے پہلی بار شمیم آرا کا اکلوتا بیٹا پیدا ھوا وھی شمیم آرا کا اکلوتا اولاد تھا، شمشی صاحب سے شادی ھوتے ھی شمشی صاحب نے اگفا کلر کی ریلیز شمیم آرا کو تحفتاً دیں اور شمیم آرا نے فلم پلے بوائے پروڈیوس کی اور ھدایت دیں اصل سرمایہ ان کے نئے شوھر نے مہیا کیا تھا۔۔

 فرید احمد بھی فلم پروڈیوسر اور ھدایتکار تھے ، جیسے فلم بندگی ، اور کئی کامیاب فلمیں، لگتا ھے شمیم آرا نے ان سے سہاگ رات کو فلم پروڈیوس کرنے کی فرمائش کی ھو گی جس سے وہ شاید انکاری ھوئے ھوں اور دوسری صبح ھی طلاق کا مطالبہ اسی وجہ سے ھوا ھو۔ واللہ اعلم باالصواب ۔۔

۔۔

 فرید احمد اتنے دل برداشتہ اور شرمندہ ھوئے اس حادثے کے بعد کہ وہ ملک ھی چھوڑ کر کینیڈا چلے گئے۔ جہاں وہ بعد میں اپنی بیٹیاں بیاہ کر  کینیڈا ا جانے سے ، ان کے ساتھ رھنے لگے اور جب ان کو کینسر ھو گیا اور ڈاکٹروں نے چھ ماہ کا وقت دے دیا تو وہ یہ کہہ کر پاکستان ا گئے کہ میں اپنے ملک پاکستان میں مرنا اور دفن ھونا چاھتا ھوں ۔۔

۔۔۔

 شمشی صاحب بہت ھی لا ابالی اور عیاش طبعیت کے واقع ھوئے تھے انہوں نے کچھ عرصے بعد شمیم آرا کو طلاق دینے کے بعد زمرد سے شادی کر لی تھی جس کی شاھد سے تازہ تازہ طلاق واقع ھوئی تھی۔ پھر زمرد کو طلاق دے کر وہ سنگیتا پر بھی ڈورے ڈالنے کی کوشش کرتے رھے مگر سنگیتا اس کے جال میں نہیں پھنسی ۔۔۔

۔۔

 شمیم آرا نے تیسری طلاق کے بعد چوتھی شادی اپنی ھی فلم کے رائیٹر سے کر لی جو آخر تک قائم رھی اور اسی نے شمیم آرا کو سہارہ دئیے رکھا،

۔۔۔۔

شمیم آرا اور کے آخری شوھر دبیر الحسن اور ان کے شمشی صاحب میں سے بیٹے ، سے میری ملاقات کراچی سے لاھور جاتے ھوئے ھوئی ھماری سیٹیں آگے پیچھے ھی تھیں اور لاھور ائیر پورٹ پر کافی دیر باتیں ھوتی رھیں سامان کی بیلٹ کے پاس سامان کے انتظار کے وقت۔۔

۔۔۔

شمیم آرا کی پہلی شادی رند صاحب سے ھوئی تھی

صفدر حسین شاہ

تصحیح۔

اس تحریر میں بیان شُدہ بات کہ اُن کی شادی فلم “آئینہ” فلم کے فل ساز آر آر شمسی، کاشف لمیٹڈ  جو کہ کاشف سینٹر، کراچی، بمبینو اور اسکالا سنیما کے مالک بھی تھے سے ہوئی تھی، سراسر غلط ہے۔

اُن کی شادی جن صاحب سے ہوئی تھی وہ اگفا کلر پاکستان کے مالک تھے اور وہ ایک دوسری شخصیت تھے، جن کا نام “عبدل مجید کریم” تھا اور اُن سے شمیم آراء مرحومہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو عرصہ دراز سے لندن میں رہتا ہے اور اُس کا نام سلمان مجید کریم ہے۔

میرا پاکستانی فلمی صحافت کے ساتھ کم و  بیش بیالیس برس کا تعلق رہا ہے۔

میں نے ازخود کراچی میں اے آر شمسی مرحوم کا انیس سو چھیانوے یا ستانویں میں اُن کے دفتر واقع کاشف سینٹر، شاہراہِ فیصل، کراچی میں لگ بھگ چار گھنٹے طویل انٹرویو بھی کیا تھا۔

میں نے کبھی نے نہیں پڑھا اور سُنا کہ عبدل مجید کریم مرحوم عیاش انسان تھے۔

شمیم آراء کے پہلے شوہر کا نام سردار رند تھا، دوسرے فرید احمد مرحوم، تیسرے عبدالمجید کریم (اگفا کلر والے)، چوتھے پاکستانی فلموں کے مصنف دبیر الحسن مرحوم تھے۔

Amin Bhayani

Loading