Daily Roshni News

ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے پر روشنی نیوز کی جانب سے مبارکباد۔

ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں

نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے پر اخبار روشنی نیوز

 کی جانب سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – نمائندہ خصوصی)اس وقت یورپی ملک فرانس میں پیرس اولمپکس 2024 کے سمر گیمزکا سلسلہ عروج پر ہے۔دنیا بھر سے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جس کے باعث ہر کھیل کو دیکھنے کے لئے لاکھوں شائقین موجود ہوتے ہیں ۔ گزشتہ روز بروز جمعرات آٹھ اگست کو پاکستان کے کھیلوں کے دستے میں موجود کھلاڑی ارشد ندیم نے اپنی مہارت  اور محنت شاقہ سے جیولین تھرو میں نیا ریکارڈ بنانے کے بعد گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس جیت سے قبل ارشد ندیم نے جن کا تعلق میاں چنوں پاکستان سے ہے

اپنے ویڈیو پیغام میں محب وطن پاکستانیوں سے کامیابی کے لئے دعاؤں کی التماس کی تھی جس پر پاکستان اور بیرون ممالک آباد پاکستانی خواتین و حضرات نے بھر پور بے لوث دعائیں کیں اور پھر ارشد ندیم نے بھی مقابلے کے لئے اپنی تیاری مکمل کر رکھی تھی۔ اس عمل اور دعاؤں کے نتیجے میں ارشد ندیم کو عظیم الشان فتح حاصل ہوئی جس کے باعث 32 سال کے بعد پاکستان کو گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل ہو گیا۔مذکورہ عظیم فتح حاصل کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کی جانب سے محب وطن پاکستان کھلاڑی ارشدندیم کوصمیم قلب سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

Loading