Daily Roshni News

اروشی کا پاک بھارت میچ میں گُم سونے کا آئی فون مداح کو مل گیا، واپسی کیلئے کیا شرط رکھی؟

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران گُم ہونے والا سونے کا آئی فون مداح کو مل گیا لیکن مداح کی جانب سے اسے واپس کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں انہیں ایک شخص نے ای میل بھیجی تھی جس میں مداح نے دعویٰ کیا کہ انہیں اروشی کا فون مل گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ای میل میں لکھا ‘میرے پاس آپ کا فون ہے، اگر آپ اسے واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کی زندگی بچانی ہوگی جو کہ اس وقت کینسر سے لڑ رہا ہے’۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/بھارتی میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/بھارتی میڈیا

اروشی روٹیلا نے اس اسٹوری پر کوئی جواب تو نہ دیا البتہ انہوں نے ‘انگوٹھے’ کا ایموجی ضرور بنایا جس کا مطلب ‘ٹھیک ہے’ سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 15 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا تھا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ان کا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا، اگر کسی کو یہ فون نظر آئے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔

Loading