Daily Roshni News

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی  جماعت پہنچی۔

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی  جماعت پہنچی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی  جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا، نماز کا وقت ھوا،  جماعت کے کچھ ارکان وضو کر کے واپس آئے تو مسجد میں داخل ھونے سے پہلے اپنے اپنے جوتے اٹھا کر اندر داخل ھوئے اور جوتوں کو مسجد کے ایک کونے میں رکھ دیا،

ایک مقامی بوڑھا حیرانگی سے یہ منظر دیکھ رھا تھا،

نماز ختم ھوئی تو اس بوڑھے نے جماعت کے امیر سے پوچھا کہ : وضو کے بعد ان لوگوں نے اپنے جوتے اندر کیوں رکھے،

امیر جماعت نے جواب دیا : حفاظت کیلئے، تاکہ کوئی باہر سے اٹھا کر نہ لے جائے، بوڑھے نے پوچھا : کیا آپ کے ملک میں مسجد کے باہر سے جوتے چوری ھو جاتے ہیں، امیر جماعت نے کہا : جی ہاں، بدقسمتی سے،

تو بوڑھے نے کہا کہ : پھر آپ یہاں اتنی دور ہمارے ملک میں کیا تبلیغ کرنے آئے ہیں، تبلیغ کی سب سے زیادہ ضرورت تو آپ کی قوم کو ھے کیونکہ ہمارے ہاں تو مسجد کے اندر یا باہر سے کوئی چیز چوری نہیں ھوتی۔

Loading