Daily Roshni News

ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں

تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

قسط نمبر2

بشکریہ ماہنامہ  روحانی ڈائجسٹ مئی 2022

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ازدواجی مسائل سے نجات کے لیے دعائیں۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  )قلبی سے نجات ملے اور انہیں رشتہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔بیٹا نہ ہونے پر شوہر اور سسرال والے ناراض مسئلہ : میری تین بیٹیاں ہیں۔ پہلی بیٹی کی پیدائش پر مجھے مبارکباد اس طرح دی گئی چلو مبارک ہو ، آئندہ لڑکا ہو جائے گا لیکن یکے بعد دیگرے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں تو میرے شوہر اور سسرال والوں کو شدید مایوسی ہوئی۔ میری ساس مجھے کہتی ہیں کہ تیرے نصیب میں بیٹے نہیں ہیں۔ بیٹیوں کی ماں ہونے پر میرے شوہر اور سب سسرال والے مجھ سے ناراض رہتے ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ بیٹیاں جنی ہیں تو اب ان کے جہیز کا انتظام بھی تو ہی کرنا۔

دعا: رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ نحل (16) کی آیت 72:

گیاره گیاره مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا کیجیے کہ آپ کے شوہر کو اور سسرال والوں کو صحیح فکر عطا ہو انہیں اللہ کی رحمتوں کا شکر ادا کرنے کی اور اپنی بیٹیوں کا اکرام کرنے اور ان کی اچھی پرورش اور تربیت کرنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ بیوی فضول خرچ اور جھگڑالو ہے

مسئلہ : میری شادی کو پندرہ سال ہو گئے ہیں۔ پانچ بچے ہیں، میرا ذاتی کاروبار ہے۔ اپنی بیگم کو گھر کے اخراجات کے لیے ہر ماہ ایک خطیر رقم دیتا ہوں لیکن وہ ہمیشہ پیسوں کی تنگی کا گلہ کرتی رہتی ہے۔ میں اس سے کہوں کہ فضول خرچی مت کرو اور پیسے بجٹ کے مطابق خرچ کرو تو وہ بری طرح جھٹک کر جواب دیتی ہے۔ اس کی طبیعت میں غصہ اور لاپر وائی بہت ہے۔ بچوں کا بھی ٹھیک طرح خیال نہیں رکھتی۔ بچوں کے اسکول سے اکثر شکائیتیں آتی ہیں۔ ہمارے درمیان بچوں کی دیکھ بھال اور خرچ میں اعتدال پر اکثر جھگڑا ہوتارہتا ہے۔

دعا: رات سونے سے 101 مرتبہ سورہ فرقان (25) کی آیت 67 گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیگم کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ اعتدال اور حسن سلوک کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق ملے۔

یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

بیگم میرے والدین کی عزت نہیں کرتی

مسئلہ میری شادی کو سترہ سال ہو گئے ہیں۔ میری بیوی اور والدین میں شروع سے ہی نہیں بنی۔ شادی کے چار سال بعد میں نے اپنی رہائش علیحدہ کر لی۔ اس کے باوجود میری بیوی کو سکون نہیں ہے۔ وہ بات بے بات میری والدہ کی شان میں نازیبا الفاظ کہتی رہتی ہے۔ اس کی بد تمیزیوں کی وجہ سے میرے والدین میرے گھر نہیں آتے۔ میں بچوں کو دادا دادی سے ملوانے کے لیے جاؤں تو میری بیوی کا موڈ سخت بگڑ جاتا ہے۔

دعا رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ بنی اسرائیل (17) کی آیت 23 گیاره گیاره مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیگم کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ انہیں آپ کے والدین کی عزت کرنے اور ان کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آنے کی توفیق عطا ہو ۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز تک جاری رکھیں۔

بیگم روٹھ کر میکے چلی گئی ، الگ گھر کا مطالبہ

مسئلہ : میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوا۔ شادی کے سوا سال بعد بیٹا پیدا ہوا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد میری بیوی تین ہفتوں کا کہہ کر اپنے میکے گئی لیکن بعد میں اس نے سسرال واپس آنے سے صاف انکار کر دیا۔ اس کا مطالبہ ہے کہ اسے علیحدہ مکان لے کر دیا جائے۔

ہم تین بہن اور دو بھائی ہیں۔ میرے بڑے بھائی بیرون ملک رہتے ہیں۔ میں اپنے والدین کو اکیلا چھوڑ کر کس طرح چلا جاؤں …. دعا: رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ بقرہ (2) کی آیت 148:

گیاره گیاره مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیگم کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ انہیں آپ کے والدین کے ساتھ عزت واحترام سے رہنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

شوہر خرچ دینے میں پریشان کرتے ہیں

مسئلہ : میرے شوہر اچھا خاصا کماتے ہیں لیکن اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرنے میں اُن کا ہاتھ رکتا ہے۔ شوہر کی اپنی دکان ہے، اچھی آمدنی ہے، اس کے باوجود ہمارا گھر غریبی کا منظر پیش کرتا ہے۔ جواب: رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ سورۃ النسا (4) کی آیت 128 گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کیجیے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی قدر کرنے اور اپنے اہل و عیال کے حقوق اچھی طرح پور نے کرنے کی توفیق عطا ہو۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

شوہر شک کرنے لگے ہیں.

مسئلہ : میری عمر پینتالیس سال اور شوہر کی پچاس سال ہے، میری شادی کو بائیس سال ہو گئے ہیں۔ پانچ بچے ہیں، بیٹی کی شادی کر دی ہے۔ عمر کے اس حصے میں میرے شوہر کو نجانے کیا ہو گیا ہے۔ وہ مجھ پر شک کرنے لگے۔ میری بائیس سالہ رفاقت کا صلہ مجھے طرح طرح کے الزامات کی شکل میں مل رہا ہے، ان کی فضول باتیں سن کر میرا دل چھلنی ہو جاتا ہے۔

الحمد اللہ میری صحت اچھی ہے۔ گھر میں مہمان آئے ہوں یا کسی تقریب میں جانا ہو تو میں اچھے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں اس پر وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تو کس کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ دعا: رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورۂ محل (16) کی آیت 125 گیاره گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور انہیں ہدایت ملنے کی دعا کیجیے۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے یاہادی یار شید کا ورد کرتی رہیں۔

وہ بچوں کی تعلیم کے خلاف ہیں

مسئلہ : میرے شوہر موٹر مکینک ہیں۔ ان کا موٹر مکینک کے ساتھ ساتھ ڈینٹنگ پینٹنگ کا بہت اچھا کام ہے۔ میرے پانچ بچے، تین بیٹے ، دو بیٹیاں … میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اچھے اسکول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں لیکن میرے شوہر کہتے ہیں کہ تعلیم پر وقت ضائع کرنا فضول ہے، اس سے بہتر ہے کہ لڑکے سیکھیں۔ وہ کہتے ہیں زیادہ سے زیادہ آٹھویں کے بعد لڑکوں کو ورکشاپ پر آکر میرے ساتھ کام میں لگ جانا چاہے ی۔ میری دلی خواہش ہے میرے بچے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے باپ کا ہاتھ بٹائیں۔ دعا: رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ الزمر (39) کی آیت 9 کا آخری حصہ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ گیاره گیاره مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دم کر دیں اور دعا کریں کہ انہیں علم کی عظمت اور اہمیت کا ادراک ہو اور وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کے قائل ہو جائیں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔

شوہر ہر وقت غصے میں رہتے ہیں

سوال: میری شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں۔ میرے شوہر ایک سال پہلے تک تو مجھ سے بہت محبت کرتے اور میرا خیال رکھتے تھے۔ اب مجھ پر اور بچوں پر بہت غصہ ہونے لگے ہیں۔ گھر کا ہر فردان کے غصہ سے پریشان ہے۔ میں خود کو اکیلا محسوس کرنے لگی ہوں۔

برائے کرم ان کے غصہ سے نجات پانے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب : اپنے گھر میں غصہ دکھانا کئی مرد اپنی شان سمجھتے ہیں۔ ایسے مرد اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ان کے رعب کی وجہ سے گھر والی سہم جاتی ہے اور گھر میں خاموشی چھا جاتی ہے، شور مچاتے بچے چپ ہو کر اپنے کمروں میں دبک جاتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات شوہر یا والد کو اپنی بیوی اور بچوں کا احترام کرنے اور ان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے کا درس دیتی ہے۔ اپنے گھر والوں پر یا اپنے ماتحتوں پر بات بے بات غصہ دکھانا اور اُن کی عزت کا خیال نہ کرنا کوئی شان والی بات نہیں ہے بلکہ یہ نفس کی کمزوری کی علامت ہے۔

بشکریہ ماہنامہ  روحانی ڈائجسٹ مئی 2022

Loading