Daily Roshni News

*استنبول میں سجا دنیا کا سب سے بڑا سائنس و ٹیکنالوجی، ایوی ایشن اور ایرو سپیس کا فیسٹیول*

*استنبول میں سجا دنیا کا سب سے بڑا سائنس و ٹیکنالوجی، ایوی ایشن اور ایرو سپیس کا فیسٹیول*

استنبول، ترکیہ (روزنامہ روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نامہ نگار خصوصی ۔۔۔سید رضوان حیدر بخاری)ترکیہ کے شہر استنبول میں سالانہ  2025 ٹیکنو فیسٹ  فیسٹیول کا انعقاد ۔ ٹیکنو فیسٹ استنبول،  دنیا کا سب سے بڑا سائنس و ٹیکنالوجی، ایوی ایشن اور ایرو سپیس کا فیسٹیول ہے جو ہر سال ستمبر کے مہینے میں سجایا جاتا ہے  ۔۔ اس فیسٹیول کا آغاز 2018 میں صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد تھا ترکیہ بھر کے طلباء اور نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف مائل کرنا اور ان کی اس فیلڈ میں حوصلہ افزائی کرنا تھا  ۔۔۔

صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے ٹیکنو فیسٹ 2025 کا افتتاح کیا اور نوجوانوں اور طلباء و طالبات کے ساتھ گھل مل گئے  ۔۔ فیسٹیول کے پہلے ہی دن پانچ لاکھ لوگوں نے فیسٹیول کو وزٹ کیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ تھا  ۔۔ 5 روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول کو 25 لاکھ سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا۔۔

ٹیکنو فیسٹ 2025 میں  ترکش ائیر فورس کے زیر استعمال پاکستانی سپر مشاق طیارہ بھی ڈسپلے پر رکھا گیا تھا۔۔

ترکیہ بھر سے 91000 سے زائد طلباء و طالبات اپنے اپنے سائنسی اور ایرو سپیس پراجیکٹس کے ساتھ فیسٹیول میں شریک تھے جن کے درمیان مقابلے کے بعد جیتنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا  ۔۔ فیسٹیول میں ترکیہ کے بنائے گئے ڈرونز، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے فضائی کرتب بھی پیش کیئے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور داد پیش کی

۔۔

Loading