Daily Roshni News

اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا۔

آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کےمطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنا ئیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، حکومت بل کےلیے تمام رولز اورطریقہ کارکو خاطرمیں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے امید کرتا ہوں وہ بھرپور آواز اٹھائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگرپارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اس اسمبلی کو قانونی نہیں سمجھتے، یہ جعلی اسمبلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا،شاہ محمودقریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا بائیکاٹ کریں، پارٹی پوری انکوائری کرےگی جو ملوث ہے اس کے خلاف ایکشن لیاجائےگا۔

Loading