مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل فورسز کے نابلس شہر پر چھاپے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر پناہ گزینوں کے کیمپ جینن اور رام اللہ میں دو بڑے آپریشن ختم کرنے کے بعد ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں جمعہ کی صبح چھاپہ مارا جس دوران 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو 2 افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں حمزہ مقبول اور خیری شاہین نامی نوجوان شہید ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے نابلس کے ایک پرانے گھر میں تلاشی لی اور پھر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے ان سے گرفتاری دینے کا مطالبہ کیا جس کےبعد فورسز نے گولیاں برسادیں۔
واضح رہے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے جینن اور رام اللہ پر کیے جانے والے حملے کو گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔