وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیےگئے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ وفاق سے انتہا پسند جماعت پر پابندی لگانے کی سفارش کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند اورتمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کی تحویل میں دی جائیں گی اور اس کی قیادت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائےگا۔