Daily Roshni News

اسلام آباد پولیس کا علی محمد اور ملیکہ بخاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی جس میں وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

دورانِ سماعت وکیل نے کہا کہ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائےاس پر پولیس نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اورعلی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس سے دونوں رہنماؤں کی تحویل سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

Loading