Daily Roshni News

اسپین، میاں عامر جاوید ، میاں طلعت محمود اور میاں  یاسر کی والد ماجدہ مرحومہ کی روح کے لئے ختم قرآن کی تقریب۔

اسپین، میاں عامر جاوید ، میاں طلعت محمود اور میاں  یاسر کی

والد ماجدہ مرحومہ کی روح کے لئے ختم قرآن کی تقریب

 ۔8 جولائی 2025 ، دن گیارہ بجے الکرکون مسجد میڈرڈ میں ہوگی ۔

 علامہ عبد الخبیر آزاد( امام بادشاہی مسجد لاہور ) اجتماعی دعا کرائیں گے

ہالینڈ(ڈیلی روشن نیوز انٹرنیشل — جاوید عظیمی) گزشتہ مہینے جون 2025 کو اسپین کے رہائشی میاں برادران,میاں عامر جاوید ،  میاں طلعت محمود اور میاں یاسر کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد بنی شریف پاکستان میں  قضائے الہی سے رحلت فرما گئیں۔مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے ختم قرآن کی تقریب بروز منگل 8 جولائی 2025 ، اسپین کے شہر میڈرڈ کی مسجد الکرکون میں منعقد کی جائے گی۔

متذکرہ ختم  قرآن کی تقریب کے اختتام پر  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین

امام بادشاہی مسجد لاہور علامہ عبد الخبیر آزاد خصوصی اجتماعی دعا کرائیں گے۔ تقریب میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

یادر ہے میاں برادران کے ایک بھائی میاں عاصم محمود ہالینڈ میں مقیم ہیں، جو اپنی والدہ مرحومہ کے لئے 29 جون 2025 کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی اور ختم قرآن کی تقریب منعقد کروا چکےہیں۔

مذکورہ ختم قرآن کے سلسلے میں مزید تفصیلات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرورکر یں۔

Loading