Daily Roshni News

اس دنیا میں آنے کے مقصد کو کبھی نہ بھولیں۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اس دنیا میں آنے کے مقصد کو کبھی نہ بھولیں۔۔۔۔۔۔۔!!!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شیطان کا ایک انتہائی مضبوط ہتھیار شک اور وسوسہ ہے جو وہ ہم انسانوں کے دل میں خاموشی سے ڈال جاتا ہے*

ہم سب کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم محسوس کرنے لگتے ہیں کہ ہماری نمازیں اور دعائیں قبول نہیں ہورہیں۔

ہم اس قدر عبادات کررہے ہیں، دعائیں مانگ مانگ کر سجدوں میں بچھے جارہے ہیں۔

لیکن،

ہماری دعائیں قبول نہیں ہورہی۔ مسائل اور پریشانیاں ہمارا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہیں۔

یہ ایک انسان کا سب سے سخت ترین امتحان ہوتا ہے اور،

اکثر لوگ اس امتحان میں ناکام ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

اس مشکل وقت میں شیطان پوری قوت سے حملہ کرتا ہے۔ وہ ہمارے دل میں وسوسہ ڈال دیتا ہے کہ ہماری عبادات اور دعائیں قبول نہیں ہورہی۔ لہذا ہم مایوس ہوکر عبادات اور دعائیں چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمیں لگنے لگتا ہے کہ یہ سب کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔ دل ہی دل میں ہم اللہ سے ہی مایوس ہوجاتے ہیں۔

بعینہ یہی تو شیطان چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

ہم سمجھتے ہیں کہ عبادات اور دعائیں قبول ہونے کا مطلب خوشیاں، آسانیاں، راحتیں اور خواہشات کا پورا ہونا ہے

جبکہ،

یہ مکمل طور پر غلط ہے

یہاں پر ہمارے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لیے سب سے بڑی رہنمائی ہونی چاہیے

اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کے لیے سب سے مشکل ترین زندگی چنی۔ ایک ایسی زندگی جس میں پریشانیاں، غم، دکھ اور بے انتہا سختیاں تھیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے پہلے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ آپ یتیم پیدا ہوئے۔ پھر کم عمری میں والدہ انتقال فرما گئیں۔ کچھ اور بڑے ہوئے تو والدین کی طرح پالنے والے دادا کی رحلت ہوگئی۔

دین کی دعوت کا سلسلہ شروع ہوا تو مشکالات اور مصیبتوں کا ایک دور شروع ہوگیا۔ اپنے لوگ جانی دشمن ہوگئے۔ اس قدر تنگ کیا گیا کہ گھر بار اور وطن چھوڑنا پڑا۔ دوست رشتے دار اور ساتھی شہید کردئیے گئے۔

شادی کے چند ہی سالوں بعد محبت اور سپورٹ کرنے والی بیوی کا انتقال ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چار بچے انتقال کرگئے یعنی اولاد کی موت کا (دنیا کا سب سے بڑا) غم سہنا پڑا

آپ نے کئی کئی دن فاقوں کا بھی سامنا کیا

قرض کی پریشانی اور قرض دینے والوں کی سختی بھی سہنی پڑی

مالی تنگی کا بھی اکثر و بیشتر شکار رہے

غرض دنیا کا کون سا غم، کون سی تکلیف، کون سی پریشانی اور کون سی سختی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ دیکھی ہو

اور آپ کون تھے؟

اللہ کی سب سے محبوب ترین ہستی۔۔۔۔۔۔۔۔

تو اگر آپ اللہ کے نظام اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں، تو کیا پریشانیوں اور خواہشات کے پورا نہ ہونے پر آپ کا مایوس ہوجانا بنتا ہے؟

آپ کو کس نے کہا کہ خواہشات کا پورا ہونا یا خوش خرم زندگی کا ہونا، اللہ کے راضی ہونے یا عبادات کی قبولیت کی نشانی ہے؟

اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بڑے بڑے بدکاروں کو بھی نوازا ہے تو دوسری طرف اپنے محبوب ترین بندوں کا اس دنیا میں سخت ترین امتحان بھی لیا ہے

تو کوشش کیجیے کہ اللہ کے ڈیزائن کو سمجھیں۔ اس دنیا میں اپنے آنے کے مقصد کو پہچانیں۔ کسی بھی حال میں اپنے رب سے مایوس نہ ہوں۔ کسی بھی صورت اس کی عبادت سے منہ نہ موڑیں

یہ واضح طور پر شیطان کی طرف سے ڈالا گیا وسوسہ ہے

ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے سب سے محبوب بندوں کا ہی امتحان لیتا ہے۔ یہ دنیا ہمارے لیے بطور امتحان گاہ ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس دنیا میں آنے کے مقصد کو کبھی نہ بھولیں۔۔۔۔۔۔۔!!!!

محمد رفیق

Loading