Daily Roshni News

اس فرانسیسی فلم نے ریکارڈ بزنس کیا اور کئی ایوارڈز حاصل کیا،

‏ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اس فرانسیسی فلم نے ریکارڈ بزنس کیا اور کئی ایوارڈز حاصل کیا، یہ فلم فرانس میں ایک ترک شاپ کیپر کی حقیقی کہانی سے ماخوذ ہے، اس شاپ کیپر کا نام ابراہیم تھا.

پچاس سالہ ابراھیم 1957 میں ایک ایسے فلیٹ کے نیچے دکان دار تھا جس فلیٹ میں ایک یہودی خاندان رہتا تھا، یہودی فیملی ہر صبح اپنے سات سالہ بچے جاد کو سودا سلف لینے کےلیے بھیجتی تھی، بچہ روز دکان سے چاکلیٹ چراتا تھا جو کہ یہود کی عادت ہے…

ایک دن جاد نے سودا لیا مگر چاکلیٹ چرانا بھول گیا، جب دکان سے باہر نکلا چاچا ابراھیم نے ان کو آواز دی کہ جاد آج تم نے چاکلیٹ نہیں چرایا….. جاد ششدر رہ گیاکہ آپ روز مجھے چاکلیٹ چراتے ہوئے دیکھتے تھے؟ ابراہیم نے کہا جی ہاں اور یہ لو آج کا باکو چاکلیٹ….

آج مجھ سے وعدہ کرو کہ آئندہ چاکلیٹ چوری نہیں کرو گے بلکہ چاکلیٹ لیتے ہوئے مجھے بتاو گے، جاد نے وعدہ کیا اور پھر روز بتا کر ایک چاکلیٹ لینے لگا، چاچا اور جاد کے درمیان دوستی ہوگئی، جاد اپنے مسائل ابراہیم چاچا سے شئیر کرتا رہا، چاچا ان کی باتیں سنتے اور دراز کھول کر ایک کتاب نکالتے اور جاد سے کہتے کہ وہ آنکھیں بند کرکے اس کو کھولو جب وہ کھولتا چاچا ابراہیم  وہ پڑھتے اور اس حوالے سے جاد سے گفتگو کرتے، وقت گزرتا گیا چاچا ابراہیم بوڑھے ہوگئے جاد 24 سال کے ہوگئے، دونوں کی دوستی پکی ہوگئی، پھر چاچا ابراہیم  انتقال کر گئے، چاچانے اپنے مرنے سے پہلے ایک صندوق اور وصیت نامہ اپنے بیٹوں کو دے دیا جس میں لکھا تھا کہ یہ صندوق جاد کو دیا جائے، جاد نے صندوق وصول کیا مگر چاچا ابراہیم کی جدائی کے غم میں کھولنا بھول گئے، ایک دن جاد  کو کوئی مشکل درپیش ہوئی تو چاچا ابراہیم یاد آئے اور صندوق کھولا تو اس میں وہی کتاب (قرآن ) تھی، جاد نے آنکھیں بند کرکے کتاب کھول لی اور عربی عبارت کو سمجھنے کےلیے تیونس سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا، جاد نے پوچھا یہ کونسی کتاب ہے؟ دوست نے بتایا کہ یہ قرآن ہے، جاد نے اسلام قبول کیا اور علامہ جاد اللہ قرانی بن گئے جو بلاشبہ یورپ میں اسلام کے سب سے بڑے داعی تھے، جاد اللہ کہتے تھے کہ جب ان کے ہاتھ سے کوئی اسلام قبول کرتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ابراہیم چاچا کی نیکی کا کچھ بدلہ چکا دیا، شیخ جاد اللہ کہتے ہیں کہ 17 سال چاچا ابراہیم کے ساتھ گزارا کبھی مجھے نہیں کہا کہ اے کاف ر یا اے یہودی، بلکہ مجھے قرآن کے ساتھ جوڑ دیا.

جاد اللہ نے اسلام کی دعوت کےلیے افریقہ کا سفر کیا اور آپ  کے ہاتھوں افریقہ میں 10 سال کے عرصے میں 6 ملین سے زیادہ لوگوں نے اسلام قبول کیا.

شیخ جاد اللہ 2003 میں 55 کی عمر میں انتقال

مصدر: Book store

یہ تصویر بھی اسی فلم کا اشتہار ہے.

Loading