Daily Roshni News

سر کا سفر۔۔۔موسیقی کے گھرانے شام 84کا تعارف اوراس کا سریلی شاہراہوں پر سفر۔۔۔(قسط1)۔۔۔تحریر۔۔۔۔شہزاد علی خان

 

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔سر کا سفر۔۔۔موسیقی کے گھرانے کا تعارف ۔۔۔تحریر ۔۔۔شہزاد علی )خیال کیا جاتا ہے کے گھرانے کی بنیاد 16 ویں صدی میں چاند خاں سورج خاں نے رکھی تھی جو مغل بادشاہ اکبر کے دربار میں تان سین کے ہم عصر تھے گھرانے کے مو سیقارو کی پے در پے نسلوں نے گانے کی  دهرپاد  شکل  میں تربیت حاصل کی اور ڈ و یٹ vocal jugal بندی پرفارمنس کی روایت تیار کی ۔شام chaurasi گھر انے سے میراں بخش اور خیر دین کرم الہی خان استاد سلامت علی خان اور استاد نزاکت علی خان استاد امتیاز علی خان استاد ریاض علی خان jugal بندی کے ماہر تھے ا  گھرانہ شام چو راسی انڈیا کے شہر ظلہ ہوشیار پور میں مرکز ہے متبادل املا میں شام چو راسی شامل ہے نام کی وضاحت یہ ہے کے شام صوفی بزرگ شامی شاہ کے نام سے لیا گیا ہے اور چو را سی کا نام 84 دیہات کے ایک جھ ر مٹ کے نام پر رکھا گیا جو ایک زمینی مح سول کا یونٹ بناتا تھا ایک روایت کے مطابق مغل شہنشاہ اکبر نے دیہاتی لوگو کو یہاں زمین کا ایک parcel ۔بطور گرانٹ دیا تھا ۔۔۔جاری ہے۔

Loading