Daily Roshni News

اعوان ہاؤس (لیوپولڈ ایس ڈورف) میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد۔۔

اعوان ہاؤس (لیوپولڈ ایس ڈورف) میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد۔۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق) اعوان ہاؤس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 25 کلو میٹر دور (لیوپولڈ ایس ڈورف) میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد بروز ہفتہ 15 نومبر دوپہر تین بجے کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ محفل کا اغاز تلاوت قرآن پاک  سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ گلزار احمد کو حاصل ہوئی۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض غلام مصطفی نعیمی نے بہت خوبصورت انداز میں ادا کیے۔ تلاوت قران پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت نعت خوانان جن میں غلام مصطفیٰ نعیمی،شہر یار خان،اہتشام شفاقت، حفیظ اللہ قادری،محبوب ربانی،حاجی اکبر، محمد آفتاب منیر سیفی عظیمی، محمد لطیف، ملک تاج حازم اعوان، مطاہر اعوان، طحہ اعوان، دعا اعوان اور عصوء اعوان. شامل تھے۔

محفل میں خصوصی خطاب حافظ عبدالحفیظ  الازہری،خطیب نور اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا نے کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا۔ حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ قرآن مجید میں حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت کرنے کا حکم صراحتاً موجود ہے۔ جشنِ میلاد النبی ﷺ منانا حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعات کی تاریخی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے اور صحیح بخاری کی روایت سے یہ بات واضح ہے کہ یہ ایسا مبارک عمل ہے جس سے ابو لہب جیسے کافر کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ اگر ابو لہب جیسے کافر کو میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں ہر پیر کو عذاب میں تخفیف نصیب ہوسکتی ہے تو اُس مومن مسلمان کی سعادت کا کیا ٹھکانا ہوگا جس کی زندگی میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے میں بسر ہوتی ہو۔مزید ان کا کہنا تھا حضور نبی اکرم ﷺ کے فضائل و کمالات کی معرفت ایمان باللہ اور ایمان بالرسالت میں اِضافہ کا محرک بنتی ہے۔ آپ ﷺ کی تعظیم و توقیر ایمان کا پہلا بنیادی تقاضا ہے اور میلادِ مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں مسرت و شادمانی کا اظہار کرنا، محافلِ ذکر و نعت کا انعقاد کرنا اور کھانے کا اہتمام کرنا اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزاری کے سب سے نمایاں مظاہر میں سے ہے۔

 خصوصی خطاب کے بعد ختم شریف حافظ گلزارِ نے پڑھا. حفیظ اللہ قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا نے درو سلام سب کے ساتھ مل کر پڑھا. محفل کے اختتام پر لنگر محمدی حاضرین کو پیش کیا گیا. محفل کے اختتام پر ملک زلفقار اعوان نے تمام مہمانوں کا نورانی محفل میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

Loading