Daily Roshni News

الاقصی ٰ طوفان۔۔۔شاعر۔۔۔۔سبطین ضیا رضوی

الاقصی ٰ طوفان

خصوصی کلام

شاعر۔۔۔۔سبطین ضیا رضوی

اپنے دیس سے عشق محبت اپنا ہے ایمان

اپنے وطن کی آن کی خاطر جان مری قربان

جو دھرتی  نبیوں کا مسکن اس کی اعلی ٰ شان

اللہ جس کی قسمیں کھاۓشاہد ہے قرآن

 برسوں سے ہے اس پر قابض اک لشکر شیطان

ا ُس ظالم سے بدلہ ہے یہ الاقصی ٰ طوفان

حزب اللہ حماس کالشکر  یا  انصار اللہ ہو

بیت المقدس تیری  خاطر  سارے ہی یک جان

کل عالم کا کچرا چن کر اسرائیل بنانے والو

گنتی کےدن چار تمہارے باندھو اب سامان

غیرت ہے تو ہم سےالجھو بچوں پر بمباری کیا

ایمبولینس پہ حملے کیسےتم بے حس حیوان

چھوڑو اب تم بم برسانایوں نہ کم سن مارو

گرجے مسجد صحت مراکز  کرتے ہو ویران

تیرے ساتھ دجالی لشکر اور اسلحہ امریکی

میرے ساتھ خدا نے جوڑے  لبنان و ایران

ہمت ہےتوسامنے آؤ ہم سے ٹکر لےلو

ہولوکاسٹ بھی یاد کرواور خیبر کا میدان

تیرا اسلحہ ہی کافی ہےہاتھ مرے جو آیا

تیری  گولی تیری رائفل یہ میرا اعلان

نفشے پر جو داغ لگا تھا صاف ہے وہ بھی ہونا

اسرائیل مٹا دیں گے ہم ےتیرا نام نشان

تو اسلام کا دشمن  اور گستاخ بھی ہے   قرآںکا

تو قاتل پیغمبروں کااور ان کا نافرمان

ہر مسلم کے دل کی چاہت ترک ہو یا افغان

عرب  عراقی یمنی شامی یا مصری پاکستان

تیرے قبضے میں کیوں کر ہومیرا قبلہ اول

مسجد اقصی ٰ واپس لے گا الاقصی ٰ طوفان

Loading