Daily Roshni News

اللہ کیا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پھر مزید اور پہلو سے بھی آپ پر کھول کر واضح کر دیتے ہیں کہ اللہ کیا ہے۔اللہ کا ایک اسم “خالق” جو کچھ بھی وجود رکھتا ہے جو انہیں خلق کر رہا ہے وہی اللہ ہے۔

آسمانوں و زمین میں کسی بھی خلق میں غور کریں کہ اسے کس نے خلق کیا؟  اسکا خالق کون ہے تو آپکے سامنے یہی وجود ہی سامنے آئے گا جسے آپ ہر طرف دیکھ رہے ہیں مثلاً آپ اپنی ہی تخلیق میں غور کریں کہ آپ کو کس نے خلق کیا تو ذرا غور کریں اگر آپکے والدین کو ہٹا دیا جائے تو آپکا کوئی وجود ہوتا؟ نہیں بالکل نہیں۔ آپکی خلق میں اپکے والدین جو کہ ایک بشر مرد اور ایک بشر عورت آجاتی ہے پھر اس سے بھی پہلے اپ اپنے والد کے نطفہ کی صورت میں وجود میں ائے آپکے والد کی صورت میں ایک مشین نے مختلف عناصر سے ایک نطفہ خلق کیا جس سے آپکی والدہ کے جسم نامی ایک مشین نے آپکو خلق کیا۔

والد میں نطفے کی صورت میں وجود میں آنے سے پہلے آپ نباتات کی صورت میں وجود میں آئے اسی طرح والدہ کے پیٹ میں خلق کے مراحل کے پیچھے بھی نباتار ہی سامنے آتی ہیں ، نباتات زمین نے خلق کیں، نباتات کی خلق میں زمین کے علاوہ سورج، چاند سمیت لاتعداد  مخلوقات سامنے آئیں گی یوں جیسے جیسے آپ غوروفکر کرتے جائیں گے پیچھے سے پیچھے تو الخالق کے طور پر وہی ذات آپکے سامنے آئے گی جس کا وجود آپکو ہر طرف نظرآرہا ہے یعنی جو کچھ بھی آپ کو نظرآرہا ہے جو بھی وجود رکھتا ہے یہ اللہ ہی کا وجود ہے جو کہ الخالق ہے۔

ایسے یہ آپ نباتات میں غور کریں کہ انکا خالق کون ہے ؟ جب آپ نباتات کی خلق میں غور کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ اس میں سمندروں کا اپنا کردار ہے ، ہواؤں کا اپنا کردار، بادلوں کا اپنا کردار، فضا کا اپنا کردار، زمین اور زمین کی لاتعداد مخلوقات کا اپنا کردار، سورج اور چاند کا اپنا کرفار ، جب تمام کی تمام مخلوقات اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کرتی ہیں تو اس سے نباتات خلق ہوتی ہیں یوں اسی طرح جتنا پیچھے سے پیچھے جائیں گے تو یہی مخلوقات کا مجموعہ ہی بطور خالق سامنے آئے گا کُل کا کُل یہی وجود ہی سامنے آئے گا جو آپکو ہر طرف نظرآرہا ہے۔

آپ کسی کی بھی تخلیق میں غور کرلیں تو ہر لحاظ سے ہر پہلو سے الخالق وہی وجود ہی آپکے سامنے آئے گا جس کا وجود آپکو ہر طرف نظرآرہا ہے ۔ یوں اس پہلو سے بھی حق آپ پر کھول کھول کر واضح کر دیا گیا کہ اللہ کیا ہے ۔ اب ذرا غور کریں جب الخالق یہی وجود ہی سامنے آتا ہے تو پھر ایسا کوئی اللہ ہو سکتا ہے جسکا کوئی وجود ہی نہیں؟  جو اس وجود سے الگ کوئی وجود ہو اور اوپر آسمانوں پر چڑھ کر بیٹھا ہوا ہے؟

جب الخالق یہی وجود ثابت ہوتا ہے تو پھر اللہ کون ہوا؟ اللہ تو یہی وجود ہی ثابت ہوتا ہے۔جاری ہے

Loading