اللہ کیا ہے قسط نمبر#26
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پھر مزید اور پہلو سے بھی آپ پر کھول کر واضح کر دیتے ہیں کہ اللہ کیا ہے۔اللہ کا ایک اسم ہے “الظاہر” جس کے معنی ہیں جو کچھ بھی کھلم کھلا سامنے نظرآرہا ہے۔
جو کچھ بھی کھلم کھلا سامنے نظرآرہا ہے یہ اللہ ہی نظرآرہا ہے اب اس سے بھی بڑھ کر حق واضح ہو سکتا ہے؟ اب آپ سے ہی سوال کرتے ہی جسے آج تک اللہ قرار دیا جاتا رہا جو کہ محض بنیاد و باطل عقائد و نظریات کا نام ہے کہ کائنات الگ اور اللہ الگ اوپر آسمانوں پر موجود ہے تو کیا وہ الظاہر ہے؟ کیا وہ کھلم کھلا سامنے نظرآرہا ہے؟ سامنے نظرآنا تو بہت دور کی بات بلکہ اج تک کوئی ایک بھی خلق ایسی نہیں کہ جس نے اسے دیکھا ہو اور پھر دیکھنا توبعد کی بات ہے اس کا تو کوئی وجود ہی ثابت نہیں ہوتا۔ جس کا کوئی وجود ہی نہیں وہ ظاہر کہاں سے ہوگا اور پھر نظرکہاں آئے گا؟
جو کھلم کھلا سامنے ہے ہی نہیں وہ اللہ ہو ہی نہیں سکتا خواہ کوئی کچھ ہی کیوں نہ کر لے اور جو کھلم کھلا ہر طرف نظرآرہا ہے اسکے علاوہ کوئی اللہ ہو ہی نہیں سکتا خواہ کوئی کچھ ہی کیوں نہ کر لے۔ یوں اس پہلو سے بھی نہ صرف اللہ کیا ہے بالکل کھل کر واضح ہو جاتا ہے بلکہ آج تک اللہ کے نام پر پائے جانے والے بےبنیاد و باطل عقائد و نظریات کو جڑ سے اکھاڑ دیاگیا، کوئی خواہ کچھ ہی کیوں نہ کر لے نہ صرف وہ اپنے ان عقائد و نظریات کو سچا ثابت نہیں کر سکتا بلکہ اسے ہر صورت حق کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ زبان سے واضح کر دیئے جانے کے بعد اپنی خوشی سے تسلیم کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں فلاح کا سودا کرے یا پھر اللہ کے ید یعنی ہاتھ کو حرکت می آتا دیکھ کر یعنی عذاب عظیم کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر نہ صرف تسلیم کرے بلکہ یہ تسلیم اسے کچھ نفع نا دے گا اور دنیا و آخرت میں ذلت آمزید ہلاکت و رسوائی کا سودا کرے۔
یہ چند اسماء الحسنیٰ ہیں جن سے آپ پر ہر پہلو سے اور ہر لحاظ سے کھل کھل کر واضح ہو چکا کہ اللہ کیا ہے۔ انکے علاوہ بھی تمام کے تمام اسماء الحسنیٰ سے یہی حق ہی آپکے سامنے آئے گا اور کوئی ایک بھی اسم ایسا نہیں جس کی بنیاد پر جو اللہ ہے ہی نہیں جسے آسمانوں پر چڑھادیاگیا اسکا کوئی وجود ثابت ہو یا پھر وہ کسی ایک بھی اسم پر پورا اتر سکے۔
تمام کے تمام اسماء اللہ کے ہیں اور جو کچھ بھی آپکو نظرآرہا ہے جو کچھ بھی اپنا وجود رکھتا ہے یہ اللہ ہی کا وجود نظرآرہا ہے ایک ہی وجود ہے جو کہ اللہ ہے اللہ کے علاوہ کوئی دوسرا ہے ہی نہیں۔جاری ہے