Daily Roshni News

اللہ کی آواز

 

( اللہ کی آواز)
اے انسان ، تو جانتا ہے کہ میں کون ہوں ،
کیا کبھی تم نے میرے بارے میں غوروفکر کیا ،
کیا کبھی تم نے مجھے جاننے کی کوشش کی ،
کیا کبھی تم نے مجھ تلاش کرنے کی کوشش کی ،
کیا کبھی تم نے میرے احکامات کو سمجھنے کی کوشش کی ،

چل آ تجھے میں بتاتا ہوں کہ میں کون ہوں ،
میں ہی وہ ہوں کہ جو ہر وقت سے ہے ، ہر وقت ہوں ، اور ہر وقت رہوں گا ،
میں ہی ہوں کہ جس نے تمہیں پیدا کیا ،
اور تمہارے علاوہ بےشمار رنگ برنگ مخلوقات کو پیدا کیا ،
لیکن میں اکیلا ہی تنہا ہوں ، کوٸ ہے ہی نہیں کہ جو میرا متبادل ہو ، ہو گا بھی کیوں ، کیونکہ ہر چیز کو خود پیدا کرتا ہوں ،
میری وسعت لامحدود ہے ، میری طاقت لامحدود ہے ، میری سلطنت لامحدود ہے ، میں ہر جگہ موجود ہوں ، بلکہ ہر جگہ میرے احاطے میں ہے ،
میرا علم لامحدود ہے ، میں جب چاہوں اور جو چاہوں پیدا کروں ، اور جب چاہوں جو چاہوں ختم کر دوں ، کیونکہ میری چاہت بھی لامحدود ہے ،
نہ میری اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں ، اور نہ میرا کوئی ہم جنس ہے ،
میں ان سب چیزوں سے پاک ہوں ، بہت ہی بلند ہوں ،

اب تو مجھے بتا کہ تو نے مجھے کیا سمجھا ہے ،
اگر تو مجھے نہیں پہچانے گا تو پھر کسے پہچانے گا ،
اگر تو مجھے نہیں مانے گا تو پھر کسے مانے گا ،
اگر تو میرے احکامات کو نہیں مانے گا تو پھر کس کے احکامات کو مانے گا ،
میں نے تجھے اپنا خلیفہ بنایا ، اپنی ساری مخلوق میں تمہیں فضیلت دی ،
کیا تم نے کبھی اپنی ہر چیز پر مجھے فضیلت دی ،
کیا تم نے کبھی سوچا کہ میرا ایک رب ہے
کہ جس کی میں بےشمار نعمتیں استعمال کرتا ہوں ،
ہر وقت ہی اس کی نعمتیں میرے آگے پیچھے ، اوپر نیچے رہتی ہیں ،

اے انسان ،
کیا تو یہ چاہتا کہ ہر چیز تیری مرضی کے مطابق تیرے پاس ہو ،
اگر ایسا ہو تو پھر میری مرضی کا کیا ،
اس بات کو غور سے سن ،
یہ نہ سمجھ کہ میں تم سے دور ہوں ، تیرے اعمال سے واقف نہیں ،
میں تو تیری ابتدا اور انتہا تک سے واقف ہوں ،
یہ زندگی جو میں نے تمہیں دی ہے ،
یہ بیکار نہیں دی ، تمہیں میں نے اپنا خلیفہ بنایا ہے ،
اور تو اس خلافت کا حق ادا کر ، اپنے دل ، اپنی زبان اور اپنے وجود سے میرا پرچار کر۔

Loading