امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاءؒ اور
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کو خراج عقیدت اور
ایصال ثواب کے عرس اجتماع 25 جنوری 2026 کو ہوگا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹر نیشنل۔۔ نمائندہ خصوصی)علمی ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے امام سیدنا محمد عظیم برخیا ابدال حق المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کا عرس مبارک ہر سال مرکزی مراقبہ ہال کراچی پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر نگراں مراقبہ بال با لینڈ حاجی محمد جاوید عظمی نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ قلندر بابا اولیاء ؒکے عرس مبارک کی تقریب ہر سال 27 جنوری کو منعقد ہوتی تھی مگر اِس سال یہ تقریب بروز اتوار 25 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی، کیونکہ خانواده سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی 21 فروری 2025 کو 98 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے ۔ اس لئے آپ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے اجتماعی تقریب بروز اتوار 25 جنوری منعقد ہو گی ۔ اس روحانی تقریب سے مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی خصوصی خطاب کریں گے ۔
جاوید عظیمی نے مزید بتایا کہ متذکرہ عرس کی بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے بھی سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ خواتین و حضرات
عقیدت مند اور متعقدین کا پاکستان کے شہر کراچی تشریف لاتے ہیں جہاں عرس کا مرکزی پروگرام منعقد ہوتا ہے۔
![]()

