Daily Roshni News

امام مہدی علیہ السلام کی پیشنگوئیاں

امام مہدی علیہ السلام کی پیشنگوئیاں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امام مہدی علیہ السلام کی پیشنگوئیاں احادیث کی کتب میں موجود ہیں اور مسلمانوں کو ان کا ساتھ دینے کا حکم بھی ہے۔ امام مہدی امت مسلمہ کو متحد کر کے اسلام مخالف طاقتوں کو شکست دیں گے اور اور اسلامی خلافت قائم کریں گے۔۔۔

اس وجہ سے بہت سے لوگ اپنے مفادات کیلئے امام مہدی ہونے کا دعوی کر چکے ہیں۔۔

اس میں سب اہم عبیداللہ تھا جس نے جھوٹ سے اپنا نسب اہل بیت سے منسوب کر کے امام مہدی ہونے کا دعوی کیا اور افریقہ کے مسلمانوں کو کثیر تعداد میں گمراہ کر کے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی اور مصر کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا۔۔ یہ تھا فاطمیہ خلافت کا بادشاہ مہدی بااللہ اس نے 909عیسوی سے لیکر 934 عیسوی تک حکومت کی پھر فاطمیہ حکومت صلاح الدین ایوبی کے دور تک چلتی رہی۔۔

یہ جھوٹا مہدی اسماعیلی آغا خانی اور بوہرہ فرقے کے آغاز کا باعث بھی بنا وہ اسے امام مانتے ہیں۔۔۔۔۔

ایسے ہی مرزا غلام احمد قادیانی نے بھی خود کو امام مہدی کہا۔۔۔۔

بلوچستان میں ایک فرقہ ہے ذکری وہ بھی اپنے بانی پیشوا کو امام مہدی کہتے ہیں۔۔۔۔

ماضی قریب میں راولپنڈی کے ایک خودساختہ پیر گوہر شاہی نے بھی خود کو امام مہدی کہا جو انجمن سرفروشان اسلام کا بانی تھا۔۔۔ اس کا بیٹا آجکل کہتا ہے وہ زندہ ہو کر دوبارہ امام مہدی بن کر  آئے گا۔۔۔۔  مہدی فاؤنڈیشن بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہا۔۔۔۔

ایسے ہی مختلف ممالک میں لوگوں نے خود کو امام مہدی کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔۔۔۔۔

اہم بات یہ ہے جب سچے امام مہدی آئیں گے تب بھی مسلمانوں کی اکثریت ان کی مخالفت کرے گی۔۔۔

اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہو گی وہ جہاد کیلئے بیعت لیں گے اور اکثریت مسلمان جہاد نہیں کرنا چاہتے۔۔۔۔۔۔

دوسری اہم بات یہ ہے مسلمان مختلف مسلک اور خودساختہ عقائد و رسومات اپنا چکے ہیں۔۔

امام مہدی علیہ السلام تو قرآن وسنت اور نفاذ شریعت کی بات کریں گے۔۔۔ اس وجہ سے اکثریت مسلمان انھیں ماننے سے انکار کر دیں گے۔۔

جیسے بنی اسرائیل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے کے باوجود صرف اس وجہ سے ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ ان کی قوم سے کیوں نہیں آئے۔۔۔

ایسے ہی بنی اسرائیل نے اپنی قوم کے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو ماننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ ان کو خودساختہ عقائد و رسومات سے روکتے تھے ۔۔۔ اس دور کے علماء کو اپنے مفادات کا نقصان نظر آیا تو حضرت عیسٰی کے خلاف ہو گئے۔۔۔۔

بہرحال مسلمانوں کی بہت کم تعداد امام مہدی علیہ السلام  کی بیعت کرے گی ۔۔۔۔ احادیث کے مطابق خراسان کا لشکر ان کی قیادت میں لڑے گا۔۔۔۔ اور یہ خراسان والے ان کی آمد سے قبل غزوہ ہند لڑ کر مضبوط اسلامی حکومت قائم کر چکے ہوں گے۔۔۔

اللہ کی مدد امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ ہو گی اور وہ یورپ کی مشترکہ افواج کو شکست دے کر بیت المقدس فتح کر لیں گے۔۔۔۔۔

اسلام قرآن وسنت کی تعلیمات ہے خلفائے راشدین بھی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرتے تھے۔ امام مہدی بھی قرآن وسنت پر ہی عمل کریں بلکہ حضرت عیسٰی بھی دوبارہ آمد کے بعد قرآن وسنت کے مطابق ہی عمل کریں گے۔۔۔۔۔۔۔

 امام مہدی علیہ السلام کی سب سے بڑی نشانی یہ ہو گی کہ جب مکہ میں کچھ لوگ ان کی بیعت کر لیں گے تو ان کے خلاف ایک لشکر بھیجا جائے گا جو اللہ کے حکم سے زمین میں دھنس جائے گا اس نشانی کے بعد مسلمانوں کو امام مہدی کی سچائی کا علم ہو گا اور باشعور مسلمان ان کی بیعت کرنا شروع کر دیں گے۔۔۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک پناہ لینے والا خانہ کعبہ کی پناہ لے گا (مراد مہدی علیہ السلام ہیں) تو اس کی طرف لشکر بھیجا جائے گا۔ وہ جب ایک میدان میں پہنچ جائیں گے تو دھنس جائیں گے۔

(صیح مسلم 2030)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک لشکر اس بیت اللہ کا قصد کرے گا تاکہ اہل مکہ سے لڑائی کرے، لیکن جب وہ لشکر مقام بیداء ( مکہ مدینہ کے درمیان ) میں پہنچے گا تو اس کے درمیانی حصہ کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور دھنستے وقت جو لوگ آگے ہوں گے وہ پیچھے والوں کو آواز دیں گے لیکن آواز دیتے دیتے سب دھنس جائیں گے، ایک قاصد کے علاوہ ان میں سے کوئی باقی نہ رہے گا جو لوگوں کو جا کر خبر دے گا“

(ابن ماجہ 4063)

حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انہیں کوئی چیز لوٹا نہ سکے گی یہاں تک کہ وہ بیت المقدس پر جا کر نصب ہوجائیں گے ۔

(مسند  احمد 8775)

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جب تم خراسان کی طرف سے سیاہ پرچموں (کا قافلہ) آتے ہوئے دیکھو تو اس میں ضرور شامل ہو جانا اگرچہ برف پرگھسٹ کر آنا پڑے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کے خلیفہ مہدی ہوں گے

(ابن ماجة: 4084، وأحمد بن حنبل  : 22441

 والحاکم في المستدرک : 8432).

Loading