Daily Roshni News

امریکا: مصروف ترین ہائی وے پر پل کے نیچے ٹرک میں آگے لگنے کے بعد پل ہی گرگیا

امریکی شہر فلاڈلفیا کی مصروف ترین ہائی وے پر پل کے نیچے ٹرک میں آگے لگنے کے بعد پل ہی گر گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پل کے نیچے ٹرک میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کی تو  پل نیچے آگرا۔

فلاڈلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا تاہم حادثے کی وجہ سے آئی 95 ہائی وے کی4 لین متاثر ہوئیں، خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مین سے فلوریڈا کو ملانےوالی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند ہے  اور اس کی مرمت کے کام میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

Loading