امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، امریکا میں سب سے طاقتور لابی یہودی لابی تھی، یعنی اسرائیل جو اب درست نہیں رہا۔
ٹرمپ نے یہودیوں کے تہوار پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ آپ یہودیوں کو بہت محتاط رہنا ہوگا، خاص طور پر کانگریس میں یہود مخالف بنتی جا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنےکےلیے معاہدہ کیا ہے، حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں حوالے کر دیں، ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، 59 ممالک بین الاقوام استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں۔
سڈنی واقعے پر امریکی صدر نے کہا کہ سڈنی میں خطرناک حملہ ہوا، ہلاکتوں پردکھ اور افسوس ہے، حملےمیں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلیےدعاگو ہوں، دہشتگردی کےخلاف امریکی قوم متحد ہے۔
![]()
