امریکا و اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں، ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کردیا
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران نے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا او ر اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
ایرانی میڈیا نے ملک میں فساد میں ملوث گرفتار افراد کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
دوسری جانب ایران نے عالمی برادری کو امریکا اور اسرائیل کی دہشتگردی کی معاونت کرنے سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔
گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
![]()

