Daily Roshni News

انسانی دماغ قدرت کا ایک کرشمہ ہے،

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )انسانی دماغ قدرت کا ایک کرشمہ ہے، یہ ہمارے جسم کو چلانے اور قابو کرنے ک ذریعہ ہے۔ اسی لئے اسے ہیومن سی پی یو کا نام بھی دیا گیا ہے۔ انسانی دماغ کے بارے میں مزید حقائق درج ذیل ہیں

ہمارا دماغ پنیر کی مانند ملائم ہوتا ہے۔

٭ اس کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

٭  یہ 2.5 پیٹا بائٹ کی معلومات یا 30 لاکھ گھنٹے کی کوئی بھی فلم اپنے اندر محفوظ کر سکتا ہے۔

٭ اس پر موجود سلوٹ نما پیٹرن عمل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

٭ ہمارے آدھے جینز دماغی تنظیم کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ باقی آدھے  جسم کے ماندہ 98 فیصد حصے کو واضح کرتے ہیں۔

٭ ایک اوسط انسانی دماغ 3 پاؤنڈ یعنی تقریباً دیڑھ  کلو گرام وزن رکھتا ہے جو اسے تیسرا سب سے بڑا عضو بناتا ہے۔

٭ گذشتہ پانچ ہزار سال میں دماغ کا اوسطاً 10 فیصد ہی گھٹا ہے۔

٭ ایک اوسط دماغ ہمارے خون اور آکسیجن کا 20 فیصد استعمال کرتا ہے۔

٭ ہمارا دماغ چالیس سال کی عمر تک ارتقاء میں رہتا ہے۔

Loading