پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب اور
اخبار روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کے مابین
ٹیلی فونک گفتگو، عیادت اور صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کے ممتاز سماجی رہنما، تجارتی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والے اور پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب آجکل اپنے نجی دورہ پاکستان پر ہیں ۔ گزشتہ دنوں بروز جمعرات 3 جولائی 2025 کو بذریعہ ٹیلی فون انھوں نے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے گفتگو کے دوران ان کی عیادت کرتے ہوئے مزید صحتیابی کے لئے پُر خلوص دعائیہ کلمات ادا کئے ۔ جاوید عظیمی نے انور ثاقب کا عیادت اور دعائیہ کلمات پر ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے جاوید عظیمی مئی 2025 کے دورہ آسٹریا کے بعد ہالینڈ وایسی پر شدید علیل ہو گئے جون کے تیسرے ہفتے تک علالت میں رہے مگر اب مگر اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سےرو بصحت ہیں۔