ہالینڈ، انڈس ہسپتال کی تعارفی تقریب ، ڈاکٹر عبدالباری خان کی
گفتگو، پرویز اقبال نے مذکورہ نیٹ ورک کی کار کردگی پر بذریعہ
دستاویزی فلم روشنی ڈالی ، نامور شاعر اور مصنف
سید وصی شاہ نے کلام پیش کر کے شرکاء سے داد وصول کی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی۔۔ یاسر سعید اعوان)گزشتہ روز بروز سوموار باره مئی 2025 پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے قبل مذکورہ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبد الباری خان ، پرویز اقبال اور معروف شاعر سید وصی شاہ کا ہالینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ معزز مہمانوں کے اعزازمیں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا ۔ کھانا تناول کرنے کے بعد ڈاکٹر عبد الباری خان نے متذکرہ نیٹ ورک کی تعمیراتی امور اور اس کو عملی طور پر قیام میں لانے کے دوران در پیش رونما ہونے والے واقعات کو انتہائی ساده ، پر وقار اور شگفتہ انداز میں بیان کر کے شرکائے تقریب کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار کیا۔ایک موقعہ پر ڈاکٹر عبد الباری خان نے کہا کہ مجھے اس کار خیر کے لئے کوئی مدعو کرتا ہے تو میں اُس کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے اس کے حق میں دعائیں کرتا ہوں ۔ لذت کام و دہن سے فراغت کے بعد پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں پرویز اقبال نے متذکرہ نیٹ ورک کی1997 سےاب تک کی کارکردگی اوراس کے اغراض و مقاصد پر بذریعہ دستاویزی فلم انتہائی خوبصورتی سے روشنی ڈالی جبکہ اس میں زیر علاج مریضوں کی مکمل دیکھ بھال بلا معاوضہ کرنے پر تفصیلی بات کرتے ہوئے سالانہ اعداد و شمار اور اخراجات پر آگاہی فراہم کی۔ معروف نامور شاعر، ٹی وی اینکر اور مصنف سید وصی شاه نے انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام خدمت کے سلسلے میں سر انجام دیئے جانے والے امور کو بے حد سر اہا اور کہا کہ میں نے ان کے ساتھ شب و روز بسر کر کے مشاہدات بھی کئے ۔ اس نیٹ ورک کی ٹیم خدمت خلق کے جذبے سے سرشارہے اور ہر کام کو سچائی اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیتی ہے اس کی میں مکمل گارنٹی دیتا ہوں۔بعد ازاں وصی شاہ نے دلنشین اور موثر انداز میں اپنی شاعری کو شرکائے تقریب کی خدمت میں پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ اشعار کی ادائیگی اتنی خوبصورت تھی کہ اہل ذوق مقرر، مقرر یا پھر پڑھیں کا اصرار کرتے رہے ۔
تقریب کے میزبان اول ڈاکٹر محمد کامران نے معزز مہمانان گرامی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہی ہالینڈ میں مذکورہ نیٹ ورک کو رجسٹر کروا کر اس کے زیر اہتمام چیرٹی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ تقریب کے
دوران معروف سماجی شخصیت اوراخبارروشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کو شاعر وصی شاہ نے اپنی شاعری کی کتاب اعزازی طور پر پیش کی۔
یادر ہے متذکرہ پر وقار تقریب کا انتظام و انصرام روشنی فرینڈ فورم ہالینڈ کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ڈاکٹر کامران بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔