Daily Roshni News

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 11 افراد دب کر ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ  سے حادثہ پیش آیا، کان میں 33 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ سونے کی کام میں کام کرنے والے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 17 افراد اب تک لاپتا ہیں۔ 

حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Loading