Daily Roshni News

”اور حسد کرنے والے کے شر سے بھی میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جب وہ حسد کرے”

وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۔

”اور حسد کرنے والے کے شر سے بھی میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جب وہ حسد کرے”

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یعنی مشین سے (فائدہ مند / نقصان دہ) شعائیں/انرجی ویوز نکلتی ہیں اور مریض کو شفایاب یا بیمار کر سکتی ہیں۔

تو کیا ایک انسان سے خارج ہوتی شعائیں/انرجی ویوز انسان کو شفایاب یا بیمار نہیں کرسکتیں؟

مگر انسان میں یہ شعائیں / انرجی ویوز کہاں سے آتی ہیں؟

جہاں سے مشین میں آتی ہیں وہیں سے حضرت انسان میں بھی آتی ہیں۔

بلکہ حضرت انسان نے ہی کچھ معلوم کائناتی انرجیز کو تسخیر کرکے ‘مشین کے ذریعے’ استعمال کرنا سیکھا ہے۔ تو خود انسان میں کیسے کیسے خزانے پوشیدہ ہوں گے۔

موجودہ علمائے سائنس کے مطابق کائنات کی ہر شئے انرجی ہے۔ یہ دنیا انرجی سے مادہ اور مادہ سے انرجی کے “انتقال” کا سارا کھیل ہے۔

“اس کلام میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے۔۔۔”

٭ (وہ عقل (فرقان۔حق و باطل میں تمیز کرنے والی صلاحیت) جو اللہ کی طرف سے عطا ہوتی ہے)

لہٰذا خود کو پہچانیں خود سے سے پیار کریں۔

اچھا بُرا جیسا سوچیں گے وہی آپ پر پلٹ کر واپس آئے گا۔

اچھا سوچیں سب اچھا ہوگا۔ بُرا سوچیں گے سب بُرا ہوتا جائے گا۔

اللہ کبھی کچھ بھی “بُرا” نہیں کرتا وہ سب اچھا کرتا ہے۔ انسان ہی بُرا کرتا ہے اور بُرائی پالتا ہے۔ اللہ کریم بہت زبردست بخشنے والا اور معاف فرمانے والا ہے۔

خود کو اپنے شر سے بچائیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ آپ کو خود اللہ بچا لے گا۔

 یہ بڑی نیکی ہے بہت بڑا صدقہ ہے۔

Loading