Daily Roshni News

اپنڈکس کیا ہے۔

اپنڈکس کیا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)اپنڈکس کے کسی ضروری کام کے بارے میں ماہرین متفق نہیں۔ مگر اس کو نکالنے پر کوئی بڑا فرق پڑتا نظر نہیں اتا۔

اس میں موجود خوردبینی فلورا جوکہ ہاضمے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ سٹور رہتے ہیں۔ اگر چہ وہ باقی انت میں بھی ہوتے ہیں۔ مگر بیماری کی صورت میں بعض اوقات باقی انت سے ختم ہوجاتے ہیں۔ مگر اپنڈکس سے دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔

اپنڈکس تھوڑا سا کردار ہاضمہ کے نظام کی امیونٹی میں بھی ادا کرتا ہے۔ اس میں وائٹ بلڈ سیل اتے ہیں۔ اور نظام انہضام میں اینٹیجن اور   اینٹی باڈی بننے میں مدد کرتے ہیں۔ 

فیٹس یعنی ماں کے پیٹ میں بچہ کے ہارمون کا نظام بننے میں بھی یہ تھوڑا کردار ادا کرتا ہے۔۔

چونکہ یہ دیکھنے میں ایا ہے کہ یہ صدیوں میں انسان کے اندر چھوٹا ہوتا ارہا ہے۔

اس لیے یہ بھی اندازہ کیا جاتا ہے کہ انسان کو اس کی ضرورت ہوتی تھی۔ مگر اب وہ ضرورت کم ہے۔ اس لیے بعض ماہرین اسے انسان کے ماضی میں گھاس  کھانے سے بھی جوڑتے تھے۔

اپنڈکس میں انتوں کا مواد چلا جائے تو یہ اسے نکال دیتا ہے۔ مگر خرابی کی صورت میں اس کے منہ کا رستہ اور مواد واپس نکالنے کا عمل بند ہوجائے تو شدید درد ہوتا ہے۔ اور اسے نکالنا پڑتا ہے۔ اس کو نکالنے پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ نیچے اوپر والی پکچر میں اس کا معدہ میں مقام ہے اور نیچے والی میں اپریشن کے بعد خراب اپنڈکس کی تصویر ہے ۔

Loading