اپنی بیٹی ہو یہ بیٹا کو کبھی کسی سہیلی کے گھر نہ چھوڑو
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ اپنی بیٹی ہو یہ بیٹا کو کبھی کسی سہیلی کے گھر نہ چھوڑو۔۔۔ انتخاب ۔۔۔۔۔ میاں عمران)نہ پڑھائی کے بہانے نہ دوستی کے نام پر اپنے بیٹے کو ایسا موبائل مت دو جس کا استعمال تم خود نہیں جانتے اپنے بچوں سے پہلے کبھی مت سو جانا جب تک وہ سو نہ جائیں تم جاگتے رہو رات کے دس بجے سے زیادہ کا وقت گھر سے باہر رہنے کی اجازت مت دو یہی حد ہونی چاہیے اپنے بچوں کو سکھاؤ کہ صبح سات بجے اٹھنا زندگی کی عادت ہے نہ کہ سزا اپنی بیوی کی عزت بچوں کے سامنے کبھی نہ توڑو ورنہ وہ اس کی نہیں اپنی ماں کی قدر کھو دیں گے آج کل کے کیفے اور کھیل کے میدان اکثر بگاڑ کے اڈے بن چکے ہیں اپنے بچوں کو اکیلا وہاں نہ بھیجو ان کے ساتھ رہو ان کی نگرانی کرو اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری بیٹی کسی غیر کے میٹھے لفظوں میں نہ بہکے
تو خود اسے سب سے پہلے پیار اور تعریف دو
تاکہ وہ کسی باہر والے سے یہ تلاش نہ کرے
بیٹی تمہارا سکون اور تمہاری پناہ ہے
اس پر سختی مت کرو
ماں کو تربیت کرنے دو اور خود رہنمائی اور محبت کا کردار ادا کرو
بیٹے کا دوست اس کا مستقبل ہے
اس کے دوستوں کے انتخاب میں خود شریک رہو چاہے دخل دینا پڑے
تمہارے بیٹے یا بیٹی کے موبائل کا پاس ورڈ تمہیں معلوم ہونا چاہیے
یہ بدگمانی نہیں بلکہ حفاظت ہے
ان کے فون اور سوشل میڈیا پر اچانک نظر ڈالنا کبھی کبھار ضروری ہے
مگر ایسا خفیہ رکھو تاکہ اعتماد قائم رہے
بچوں کے ساتھ دوستی رکھو
زیادہ سختی سے وہ دور بھاگتے ہیں
مگر عزت اور ادب کی لکیر ہمیشہ واضح رکھو
اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری بیٹی پڑھائی میں کامیاب ہو
تو اسے ہمیشہ حوصلہ دو
کیونکہ لڑکیوں کے لیے حوصلہ ہی دوا ہے
انہیں مارنا نہیں محبت سے سوارنا ہے
یاد رکھو تم اپنی فیملی کے لیے جیتے ہو
تو فیملی کو اپنی زندگی کا مرکز بنا لو
اپنے بچوں کو ایسے تربیت دو کہ وہ تمہاری زندگی کے بعد بھی تمہارا صدقہ جاریہ بن جائیں
اور لوگ تمہیں تمہاری اچھی اولاد کے اخلاق سے پہچانیں
اللہم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد
بچوں کو وقت دو کیونکہ کل وقت تمہیں بچے نہیں دے گا