Daily Roshni News

اپنی طاقت کو کبھی طاقت ور نہ سمجھنا ۔۔۔حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

اپنی طاقت کو کبھی طاقت ور نہ سمجھنا ۔۔۔

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)اپنی طاقت کو کبھی طاقت ور نہ سمجھنا کیوں کہ طاقت جو ہے ہمیشہ بے بس ہو جاتی ہے طاقت جبر پیدا کرتی ہے  ، طاقت اطاعت پر مجبور کرتی ہے اور جس کو آپ نے اطاعت پر مجبور کر دیا  ، جب ذرا مجبوری دور ہوئی تو وہ اطاعت سے باہر ہو جائے گا  – تو کسی کو اطاعت پر مجبور کرنے کی بجائے اس کے دل میں محبت پیدا کر دو  – یہ بات دین نے سکھائی ہے  – محبت جب پیدا ہو گئ تو مجبوری جو ہے وہ آسانی میں بدل جائے گی ورنہ طاقت کا جبر بغاوت ہی پیدا کرے گا  – انسان صرف اسی وقت تک جبر میں رہے گا جب تک طاقت ہے اور طاقت ذرا ہٹی تو بغاوت کر دے گا

گفتگو 14______صفحہ نمبر 167

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

Loading