ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپنے پیاروں کی قدر کریں۔۔وہ نمک کی طرح ہوتے ہیں جو کھانے میں نظر نہیں آتے۔۔۔۔لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہوتی ھے ، اپنے وہ نہیں ہوتے جو تصویر میں ساتھ کھڑے ھوتے ہیں ۔ بلکہ اپنےوہ ہوتے ہیں جو تکلیف میں ساتھ ہوں۔
شیخ سعدی فرماتے ہیں : یاد کرنا اور یاد آنا دو الگ باتیں ہیں، ہم یاد ان کو کرتے ہیں جو ہمارے اپنے ہیں
جب کہ ہم یاد ان کو آتے ہیں جو ہمیں اپنا سمجهتے ہیں . رشتے اور تعلق نِبھانا ایک فن ہے جس کے لئے دولت کی نہیں احساس کی ضرورت ہوتی ہے
اپنے پیاروں کو اپنےپن کا احساس دلائیں کیوں کہ ان کی دُکھ کی دراڑیں چہروں سے تو ُرخصت ہو جاتی ہیں لیکن وہ انسان کے اندر اُتر کر اُس ایک گوشے کو ویران کر دیتی ہیں جو ِکسی ایک شخص کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
اچهے لوگ الله تعالی کا انعام ہوتے ہیں دل میں محبت ھونٹوں پہ سچ چہرے پہ مسکراہٹ الفاظ میں دعا پریشانی میں دلاسہ دیتے ہیں,
خوش رہیں
خوشیاں بانٹتے رہیں