اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ امن وامان کا قیام سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سارا دن مخالفین کے خلاف کیسز بنانے اور ناجائز آئینی ترامیم کرنے میں مصروف ہے۔
مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس نے کہاکہ یہ ملک میں باہرنکلنےکاوقت ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو بچایا جا سکے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وکلا نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی، اس کے علاوہ 27 ویں ترمیم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
وکلا نے جی پی او چوک سے ججز گیٹ اشارے تک ریلی نکالی، اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہمیں اپنی نسلوں کے لیے اٹھنا ہو گا،گھروں میں نہیں بیٹھ سکتے۔
![]()
