اپھارہ یا بلوٹنگ کی وجہ ،منسلک علامتیں,تشخیص اورحل؟
👉 Bloating , it’s Cause’s ، Dx and Rx ?
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔اپھارہ یا بلوٹنگ کی وجہ ،منسلک علامتیں,تشخیص اورحل؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)دراصل پیٹ کا اپھارہ یا بلوٹنگ ایک علامت کا نام ہے، جس کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں ، کبھی کبھار اپھارہ ، بد ہضمی ہونا معمول کی بات ہے، جو کہ چند ٹائم میں یہ مسلئہ ٹھیک ہو جاتا ہے، لیکن اگر پیٹ کے اپھارہ پن کے ساتھ پیٹ میں درد, مروڑ ، متلی،قے ، بے چینی، بھوک میں کمی، قبض یا دیگر مسائل ہوں، تو پھر اپھارہ مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی کی وجہ سے متعلق ہو سکتا ہے، جسکی بروقت تشخیص و علاج کروانا چاہیے۔
👈 اپھارہ کی وجوہات اور منسلک علامتیں
1: گیس اور ہوا
اپھارہ کی سب سے عام وجہ گیس کی پیداوار ہے، خاص طور پر کھانے کے بعد۔ یہ عام طور پر غیر ہضم شدہ کھانے کے ٹوٹنے یا کھانے کے دوران زیادہ ہوا نگلنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔، تو یہ اپھارہ اور پیٹ کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے۔
2: آئی بی ایس یا سنگرہنی
آئی بی ایس (IBS) یا سنگرہنی دائمی اپھارہ کی ایک عام وجہ ہو سکتی ہے ، جسکی مختلف اقسام اور علامتیں ہوتی ہیں ، اسکی عام علامات جیسے اپھارہ پن، بدہضمی ،پیٹ کا پھول جانا ،پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی,چیچڑا پن کا مسلئہ بھی ہوسکتا ہے۔
3: خذائی انٹولیرینس یا عدم برداشت
کچھ لوگوں میں، لییکٹوز یعنی دودھ کی بنی اشیاء اور گلوٹین الرجی جو گندم جئو, میدہ کی بنی اشیاء لینے سے اپھارہ ،بد ہضمی ،موشن ، کمزوری ، آئرن اور وٹامنز کی کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
4:قبض
قبض اپھارہ پن کی ایک عام وجہ ہے ، اور دائمی قبض ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ حالت ﮨﮯ , ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍُﻡ ﺍﻻﻣﺮﺍﺽ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، قبض کی عام وجوہات میں جیسے غیر متوازن غذا،مرچ مسالے والی چیزوں کا بےجا استعمال کرنا، مختلف ادویات جیسے درد اور ڈیپریشن کی ادویات لینا اور غذا میں فائبر کی کمی کا ہونا اور پانی کم پینا ورزش نہ کرنا اور مسلسل بیٹھے بیٹھ کر کام کر نا۔
5:گیسٹروپیریسس : اس سے مراد معدے کا جزوی فالج ہوتا ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں معدہ اپنے آپ کو معمول کے مطابق کھانے سے خالی نہیں کر سکتا۔ جسکی وجہ سے مبتلا مریض کو اپھارہ ، بدہضمی ، سینے میں جلن درد ، الٹی قے جیسی علامتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
6:چھوٹی آنت کے بیکٹیریل اوور گروتھ (SIBO)
نارملی معدے اور آنتوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کھانے کے ہضم ہونے میں جسم کی مدد کرتے ہیں۔ اگر ان بیکٹیریا کا توازن بگڑ جائے تو یہ نقصان دہ بیکٹیریا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ جسکی وجہ سے اپھارہ پن، بدہضمی , پیٹ میں درد مروڑ ,بے چینی قبض یا موشن ہو سکتے ہیں۔
7: انفیکشنز
پیٹ میں انفیکشن بیکٹیریا جیسے Escherichia coli یا Helicobacter pylori یا وائرس ،ہیپاٹائٹس وائرس کی وجہ سے بھی اپھارہ ہو سکتا ہے۔ اپھارا کے ساتھ موشن ، مروڑ ، بخار، متلی الٹی، پاخانہ میں پس خون ہو سکتی ہیں۔
8: ہارمونل وجوہات : ہائپوٹائیرائڈزم اور کچھ خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں حمل یا ماہواری کے مسائل اپھارہ پن ، گیس ، قبض، چڑچڑا پن ،موڈ میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔
9:آنتوں کی رکاوٹ :یہ ایک سنگین حالت ہے جس میں کسی وجہ سے آنتوں کے اندرونی راستے بلاک ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مریض کو اپھارہ ،پیٹ کا پھول جانا ، شدید پیٹ درد، متلی، قے ، اور گیس و پاخانے کا اخراج نہ ہونا جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
10: اپھارہ پن کی دیگر اور نایاب وجوہات میں آئی بی ڈی یا آنتوں کی سوزش اور معدہ یا آنتوں کا کینسر ہو سکتا ہے۔
👈 پیٹ کے اپھارا پن یا بلوٹنگ کی تشخیص و علاج
پیٹ کے اپھارہ پن کی وجوہات کی تشخیص مریض کی طبی ہسٹری , جسمانی معائنہ اور لیب ٹیسٹ سے کی جا سکتی ہے, جیسے کہ
1)Stool Details Report
2)H pylori stool antigen test
یہ ٹیسٹ ایچ پیلوری کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے۔
3) LFTs and Hepatitis B , C screening test
جگر کے افعال کا ٹیسٹ اور یرقان یا پیلیہ کا ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
4) X Ray abdomen and USG abdomen
5)Endoscopy / Gastroscopy
اگر کسی مریض کی عمر 55 سال سے زیادہ ہو یا کسی کو دائمی اپھارہ پن اور معدے کا مسلئہ ہو یا وزن میں کافی کمی ہو رہی تو پھر گیسٹروسکوپی کی جا سکتی ہیں۔۔
میڈیکلی پیٹ کے اپھارہ پن کا علاج اسکی وجوہات پر منحصر کرتا ہے ، چند دنوں کے اپھارا پن کا علاج عموماً PPI اور antacids جیسی میڈیسن سے کیا جاتا ہے، اپھارہ پن کے ساتھ بخار اور پیٹ درد کی صورت میں اینٹی بائیوٹک، بخار اور پیٹ درد کی میڈیسن دی جاتی ہیں ،اور باقی جس مریض کو دائمی اپھارہ پن کا مسلئہ ہو یا آئی بی ایس کا مسلئہ ہو پھر اسکو ڈیپریشن کی میڈیسن دی جا سکتی ہے، اور جس کو وہم یا سائیکی کا مسلئہ ہو پھر اس کو اینٹی سائیکوٹک میڈیسن بھی دی جا سکتی ہے۔۔۔
👈 بلوٹنگ اور بد ہضمی سے پرہیز کا طریقہ
ایسی غذائیں نہ کھائیں جو گیس کا باعث بنتی ہے، اور مریض کو ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو بدہضمی، اپھارہ پن کا سبب بنتی ہے۔ جیسے گوبی، آلو، چاول، بین سے بنی چیزیں میدے سے بنی چیزوں، چائے، کولڈ ڈرنکس فاسٹ فوڈ، چیونگم وغیرہ، ایسا کرنے سے اپھارہ پن اور بدہضمی کو کافی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اور لیکٹوز انٹولیرینس کی صورت میں دودھ کی مصنوعات سے بھی پرہیز کریں۔
باقی کھانا آہستہ آہستہ اور تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے، چاہیے دن میں 3 سے 4 دفعہ کھانا کھا لیں ، اور نوالے کو 40، 50 بار چبہ کے کھائیں،کھانے کے دوران بہت زیادہ ہوا نگلنے سے گریز کریں ، اور رات کو کھانے کے 2 گھنٹے بعد سونا چاہیے ، اور وزن کو لمٹ میں رکھنا چاہیے, اور روزانہ 30 منٹ تک واک ورزش کرنی چاہیے۔
Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow me Dr-Akhtar Rasheed